دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ملخصًا فافھم وتثبت اذبہ تحرر ماکان العلامۃ الطحطاوی متوقفافیہ۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

لہذا سمجھئے اور ثابت رہئے،ا س سے وہ بھی تحریر ہوگیا جس میں علامہ طحطاوی نے توقف کیا تھا۔اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ جاننے والا ہے اور اس کا علم جس کی بزرگی بڑی ہے زیادہ کامل اور زیادہ پختہ ہے۔(ت)

مسئلہ ۲۲:                                از کلتکہ دھر تلا نمبر ۶ مرسلہ جناب مرزا غلام احمد قادر بیگ صاحب                                 ۹/ ذی القعدہ ۱۳۱۱ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سونے،چاندی،گلٹ،ریشم کی چین گھڑی میں لگانا اور اسے لگاکر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

سونے یا چاندی کے چین تومطلق منع ہے اگر چہ انگرکھے میں نہ لگائی جائے صرف کھونٹی میں لٹکائیں یا گھڑی کے بکس ہی میں گھڑی رکھیں،اور جو چیز ممنوع ہے اس کے ساتھ نماز میں کراہت آئے گی،اور گلٹ میں اگر چاندی زائد یا برابرہے تو اس کا حکم بھی چاندی کا ہے۔اور اگر تانبا غالب ہے تو اس میں اور ریشم کی چین میں میں جبکہ وہ انگر کھے میں نہ لگائی جائیں کوئی حرج نہیں۔رہا انگر کھے میں لگانا اگر یہ لگانا پہننے کے مشابہ ٹھہرے تو مکروہ ہوگا اور اس سے نما ز بھی مکروہ کہ پہننا تانبے اور ریشم کا ممنوع ہے اور جو ممنوع کے مشابہ ہے مکروہ ہے۔اور اگر پہننے کے مشابہ نہ ٹھہرے تو نہ اس میں حرج نہ نماز میں کراہت،علامہ شامی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کا کلام اسی طرف ناظر کہ یہ پہننے سے مشابہ نہیں مگر فقیر کو اس میں تامل ہے اور وہ خود بھی اس پر جزم نہیں رکھتے اور اسے لکھ کر تامل کاحکم فرماتے ہیں توبہتر ہے اس سے احتراز ہی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳ و ۲۴:     ا زکلکتہ دھر م تالہ نمبر ۶ مرسلہ جناب مرز اغلام قادر بیگ صاحب                                 ۸ رمضان ۱۳۱۰ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان دو مسئلوں میں:

(۱)ٹوپی جس پر ریشم یا کلابتوں کا کام ایسا ہو جس نے نصف سے زائد کپـڑا چھپا لیا ہواس کا پہننا جائز یا حرام اور جس کا تمام کپڑا چھپا لیا ہوا س کی نسبت کیاحکم ہے؟

(۲)ازار بند ریشم کا مرد کو جائز یا حرام اور اس کے پاجامہ میں ہونے سے نماز کا کیا حال ؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن