30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ بیچتا ہے۔غرضکہ یہ وہ جانتا ہے کہ جب مسلمان خرید کریں گے تو اس کو پہنیں گے۔تو ایسی چیزوں کا فروخت کرنا مسلمان کے ہاتھ جائز ہے یانہیں؟
(۲)کانسہ جو بشکل پیتل ہوتاہے استعمال کرنا چاہئے یانہیں؟
الجواب:
(۱)مسلمان کے ہاتھ بیچنا مکروہ تحریمی ہے۔
(۲)کانسہ کے برتن میں حرج نہیں اور اس کا زیور پہننا مکروہ ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۸ و ۹: از گونڈل کاٹھیا واڑ مرسلہ عبدالستار اسمعیل صاحب یکم صفر ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت ان مسائل میں:
(۱)سونے یا چاندکی کی گھڑی جیب میں رکھنے کی مرد استعمال کرسکتاہے یا نہیں۔نیز اس قسم کی گھڑی جیب میں پڑی ہے اور نماز ادا کرے تو جائز ہے یانہیں؟
(۲)وہ اشیاء جن پر سونے چاندی کا پانی چڑھا ہو جسے گلٹ کہتے ہیں مرد استعمال کرسکتا ہے یانہیں؟
الجواب:
(۱)سونے کی گھڑی جیب میں ہو تو نماز میں حرج نہیں کہ جیب میں رکھنا پہننا نہیں۔جیسے جیب میں اشرفیاں پڑی ہوں،ہاں سونے کی گھڑی چاندی کی گھڑی وقت دیکھناا مردو عورت سب کو حرام ہے کہ عورتوں کو پہننے کی اجازت ہے نہ کہ اورطرق استعمال کی۔
(۲)کرسکتاہے۔سونے یا چاندی کا پانی وجہ ممانعت نہیں۔ہاں اگر وہ شے فی نفسہٖ ممنوع ہو تودوسری بات ہے جیسے سونے کا ملمع کی ہوئی تانبے کی انگوٹھی،والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰: از مبارکپور محلہ مرحی محال متصل کنجڑا محال مرسلہ حافظ محمد جعفر صاحب پیش امام ۱۰ شعبان ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ رسول مقبول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تانبے پیتل کے برتن میں طعام تناول پانی نوش فرمایا کرتے یا کسی دوسری چیز کے برتن میں:
الجواب:
حضور اقدس صلی الله تعالی علیہ وسلم سے تابنے،پیتل کے برتنوں میں کھانا پینا ثابت نہیں۔مٹی یا کاٹھ کے برتن تھے اور پانی کے لئے مشکیزے بھی۔والله تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع