دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا عورت کا بے زیور نماز پڑھنا مکروہ جانتیں اور فرماتیں"کچھ نہ پائے تو ایك ڈوراہی گلے میں باندھ لے"مجمع بحار میں ہے:

عائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما کرھت ان تصلی المرأۃ عطلا ولو ان تعلق فی عنقہا خیطا [1]۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا عورتوں کے بغیر زیور نماز پڑھنے کو ناپسند فرماتیں(اور فرمایا کرتیں اگر اور کچھ نہ ہو تو ایك ڈورا ہی گلے میں لٹکالے۔(ت)

بجنے والا زیورعورت کے لئے اس حالت میں جائز ہے کہ نامحرموں مثلا خالہ،ماموں،چچا،پھوپھی کے بیٹوں،جیٹھ،دیور،بہنوئی کے سامنے نہ آتی ہو نہ اس کے زیور کی جھنکار نامحرم تك پہنچے،الله عزوجل فرماتاہے:

"وَ لَا یُبْدِیۡنَ زِیۡنَتَہُنَّ اِلَّا لِبُعُوۡلَتِہِنَّ"الاٰیۃ [2]۔

عورتیں اپنا سنگار شوہر یامحرم کے سوا کسی پر ظاہرنہ کریں۔

اور فرماتاہے:

" وَلَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِہِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیۡنَ مِنۡ زِیۡنَتِہِنَّ ؕ "[3]

عورتیں پاؤں دھمك کر نہ رکھے کہ ان کا چھپا ہوا سنگار ظاہر ہو۔

فائدہ:یہ آیہ کریمہ جس طرح نامحرم کو گہنے کی آواز پہنچنا منع فرماتی ہے یونہی جب آواز نہ پہنچے اس کا پہننا عورتوں کے لئے جائز بتاتی ہیں کہ دھمك کر پاؤں رکھنے کو منع فرمایا نہ کہ پہننے کو بخلاف جہل وہابیہ کہ بجتا گہنا ہی حرام کہتے ہیں۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۶ و ۷:           از کاٹھیاواڑ مسئولہ مولوی خلیل الرحمن صاحب            ۱۷ ذوالقعدہ ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ان مسائل میں:

(۱)ایك شخص لوہے اور پیتل کا زیور بیچتاہے اور ہندومسلمان سب خرید تے ہیں اور ہر قوم کے ہاتھ


 

 



[1] مجمع بحار الانوار باب العین مع الطاء تحت لفظ عطل مکتبہ دارالایمان مدینہ منورہ ۳ /۶۲۲

[2] القرآن الکریم ۲۴/ ۳۱

[3] القرآن الکریم ۲۴ /۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن