30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لوکان اسامۃ جاریۃ لکسوتہ وحلیتہ انفقہ رواہ احمد[1] وابن ماجۃ عن ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہما بسند حسن۔ |
اگر حضرت اسامہ لڑکی ہوتے تو میں انھیں زنانہ کپڑے اور زیور پہناتا یہاں تك کہ وہ انھیں استعمال کرتے،چنانچہ مسند احمد اور محدث ابن ماجہ ام المومنین رضی الله تعالٰی عنہا سے سند حسن کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے۔(ت) |
بلکہ عورتوں کا باوصف قدرت بالکل بے زیور رہنا مکروہ ہے کہ مردوں سے تشبہ ہے۔حدیث میں ہے:
|
کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یکرہ تعطر النساء وتشبھھن بالرجال [2]۔ |
حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عورتوں کے تعطر(یعنی بے زیور رہنے)کو اور مردوں سے مشابہت بنانے والی عورتوں کو ناپسند فرماتے۔(ت) |
(حدیث مذکور میں لفظ"تعطر"استعمال ہوا ہے جس کا معنی"خوشبو لگانا ہے،مگر)مجمع البحار میں ہے:
|
قیل ارادتعطل النساء باللام وھی من لاحلی علیہا ولاخضاب واللام والراء یتعاقبان [3]۔ |
کہا گیاہے کہ لفظ مذکور سے"تعطل النساء"حرج لام کے ساتھ مراد ہے اور اس سے وہ عورتیں مراد ہیں جو نہ تو زیور پہنے ہوں نہ خضاب لگائے ہوں پس یہاں لام اور راء ایك دوسرے کی جگہ آتے ہیں۔(ت) |
حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے مولی علی کرم الله وجہہ سے فرمایا:
|
یاعلی مرنسائك لایصلین عطلا [4]۔رواہ ابن اثیر فی النھایۃ۔ |
اے علی! اپنے مخدرات کو حکم دو کہ بے گہنے نماز نہ پڑھیں۔ (امام ابن اثیر نے النہایہ میں اس کو روایت فرمایا۔ت) |
[1] سنن ابن ماجہ کتاب النکاح با ب الشفاعۃ فی التزویج ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۴۳،مسند امام احمد بن حنبل عن عائشہ رضی الله عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶ /۱۳۹
[2] نہایۃ لابن ابی اثیر باب العین مع الطاء تحف لفظ عطر"المکتبۃ الاسلامیہ ۳ /۲۵۶
[3] مجمع بحار الانوار باب العین مع الطاء تحت لفظ"عطر"مکتبہ دارالایمان مدینہ منورہ ۳ /۶۲۱
[4] نہایۃ لابن اثیر باب العین مع الطاء تحت لفظ عطل المکتبۃ الاسلامیۃ ریاض ۳ /۲۵۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع