30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۵: از پیلی بھیت کچہری کلکٹری مرسلہ جناب مولوی عرفان علی صاحب رضوی برکاتی بیسلپوری ۱۰ ذی الحجہ ۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ عورتوں کو زیور پہننا جائز ہے یا ناجائز؟ برتقدیر اول کیا بجنے اور نہ بجنے والے ہر قسم کے زیوارات سونے اور چاندی کے بلا تخصیص جائز ہیں؟ جائز وناجائز ہر دو صورتوں میں کتب فقہ کی دو ایك عبارتیں اورکم سے کم دو تین حدیثیں نقل فرمادیجئے۔،بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجرپاؤ۔ت)
الجواب:
عورتوں کو سونے چاندی کا زیور پہننا جائز ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی "اَوَ مَنۡ یُّنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَۃِ"۔[1] |
الله تعالٰی نے ارشاد فرمایا،کیا وہ جو زیور میں پروان چڑھے۔(ت) |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الذھب والحریر حل لاناث امتی وحرام علی ذکورھا، رواہ ابوبکر بن ابی شیبہ عن زید بن ارقم والطبرانی [2] فی الکبیر عنہ و عن واثلۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما |
سونااور ریشم میری امت کی عورتوں کو حلال اور مردوں پر حرام ہے۔(ابوبکر بن ابی شیبۃ حضرت زید بن ارقم سے اور طبرانی نے الکبیر میں ان سے اور حضرت واثلہ رضی الله تعالٰی عنہما سے اس کو راویت کیا ہے۔ت) |
بلکہ عورت کا اپنے شوہر کے لئے گہنا پہننا،بناؤ سنگار کرنا باعث اجر عظیم اور اس کے حق میں نماز نفل سے افضل ہے بعض صالحات کہ کود اور ان کے شوہر دونوں صاحب اولیاء کرام سے تھے ہر شب بعد نماز عشا پورا سنگار کرکے دلھن بن کر اپنے شوہر کے پاس آتیں اگر انھیں اپنی طرف حاجت پاتیں حاضر رہتیں ورنہ زیور ولباس اتار کر مصلی بچھاتیں اور نماز میں مشغول ہو جاتیں۔اور دلھن کو سجانا تو سنت قدیمہ اور بہت احادیث سے ثابت ہے بلکہ کنواری لڑکیوں کو زیور ولباس سے آراستہ رکھنا کہ انکی منگنیاں آتیں۔یہ بھی سنت ہے۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع