30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
او بطانتہ فھو مکروہ لان کلیھما مقصود [1]۔ |
ریشمی ہو تومکروہ ہے کیوں؟ اس لئے کہ وہ دونوں مقصو دہے۔(ت) |
بزازیہ پھر ہندیہ میں ہے:
|
لاباس بلبس الجبۃ المحشوۃ من الخز [2]۔ |
جس جبے میں ریشم کی بھرتی ہو اس کے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔(ت) |
عبارۃ طحطاوی عن المنتقی عن محمد میں یہی تابع ومستقل کا تفرقہ بنایا گی اہے کہ یہ شے مستقل نہیں بلکہ دوسرے کے ساتھ ہے اور تنہا ہوتی تو ناروا ہوتی کہ تابع نہ رہتی خود مستقل ہوجاتی اس کے بعد فقیر نے مجمع الانہر میں اس معنی کی تصریح دیکھی روایت مذکورہ کا تتمہ یہ نقل کیا کہ امام محمد نے فرمایا:
|
لانہ اذا کان ھو غیرہ فاللبس لایکون مضافا الیہ بل یکون تبعا فی اللبس [3]۔ |
اس لئے کہ جب تابع غیر متبوع ہو تو پہننا ا س کی طرف منسوب نہ ہوگا بلکہ وہ پہننے میں(متبوع کے)تابع ہوگا۔(ت) |
صاف روشن ہوگیا کہ غیر سے مراد وہی متبوع ہے نہ یہ کہ گھنڈی تکمے،آنچل،پلو میں ریشم دوسری چیز کے ساتھ مخلوط کرکے لگائیں جب تو جائز ہو اور غیر مخلوط اگر چہ چار انگلی سے زائد ہو ممنوع ٹھہرے یہ قطعا باطل ہے کہ تصریحات تمام کتب کے خلاف ہے بلاشبہہ خاص ریشمی کپڑے کے گوٹ سنجاف پلیٹ کنٹھا ترنج اور ان کے مانند اور توابع سب جائز ہیں جبکہ چار انگلی عرض سے زائد نہ ہو اوریہ وہم کسی عاقل کو نہ گزرے گا کہ کپڑا اگر چہ خالص ریشم کا ہو سینے میں ڈورا تو اس کے ساتھ ہوگا یہی معہ غیرہ ہوگیا حالانکہ یہی کیا ضرور کہ ریشم کی گوٹ وغیرہ سوت کے ڈورے سے سییں بلکہ ریشم سے سییں،جیسا کہ اکثر یہی متعارف ہے جب بھی قطعا بشرط مذکور جائز ہے کیا کوئی اس قید کا پتا بلکہ اس کی ہوا کسی کتاب سے دے سکتا ہے کہ سوت سے سیو تو روا اور ریشم سے توناروا،ہر گز نہیں۔اور حشو کے ریشم کو تو کہئے اس کے ساتے ایك تاگے کی بھی حاجت نہیں،کما عرفت(جیسا کہ تونے معلوم کرلیا۔ت)
چہارم:سونے چاندے خواہ کلابتوں کے بٹن یا آنچل پلو پر رو پہلے سنہرے کلابتوں یا کامدانی
[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ الباب التاسع فی اللبس نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۳۲،ردالمحتار کتا ب الحظر والاباحۃ فصل فی اللبس داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۲۴
[2] فتاوٰی ہندیۃ کتا ب الکراھیۃ الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۳۲
[3] مجمع الانہر کتا ب الکراھیۃ فصل فی اللبس داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۵۳۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع