دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

نے تیرا گریبان پکڑ لیا۔ت)تکمہ فارسی میں زر کا ترجمہ ہے جسے عربی میں زِیْر،دَجَّہ،جَوْزَہ۔جَوِیْزہ،حبہ بھی کہتے ہیں۔اور وہ حلقہ جسے اردو میں تکمہ بولتے ہیں،فارسی میں انگلہ اور عربی میں عروہ و وعلہ ہے تو سیرکبیر وذخیرہ وتاتارخانیہ ودرمختار و عالمگیریہ وغیرہا کے نصوص مذکورہ سونے کے بٹن کا خاص جزئیہ ہیں،ولاکلام لاحد بعد صرائح النصوص(صریح اور واضح نصوص کے بعد کسی کو کلام کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ت)

سوم:یہیں سے کھل گیا کہ یہ بٹن بھی گھنڈیوں کی طرح تابع ہں کہ علماء نے مطلقًا زر کو تابع بتایا اور زر انھیں میں شامل مگر تکثیر فوائد کے لئے معنی تابع پر بحث کریں اصلا کسی کتاب سے ثابت نہیں کہ تبعیت کےلئے دوختہ یا بافتہ یا نفس ذات تابع میں سیم وزر وابریشم کا کسی چیز مخلوط ہونا ضرور ہو۔ہاں تابع کی متبوع سے معیت چاہئے کہ نہ خود اجناس مختلفہ سے ترکب،متون مذہب میں تصریح ہے کہ انگوٹھی کے نگ میں سونے کے کیل جائز ہے اور شراح اس کی یہی تعلیل فرماتے ہیں کہ وہ تبع ہے حالانکہ وہ دوختہ بافتہ مخلوب کچھ نہیں۔ نیز تصریح ہے کہ جبہ وغیرہ میں ریشم کا ابرہ یا استرمرد کو ناجائز ہیں کہ دونوں مقصود ہیں اور اس کے اندر ر یشم کا حشو جائز کہ وہ تابع ہے حالانکہ یہ بھی نہ بافتہ ہے نہ مخلوط۔اس کے جمے ہرنے کہ دو تین ڈورے ڈالتے ہیں اوراگر نہ ڈالیں جب بھی یقینا حکم نہ بدلے گا کہ علماء نے حشویت پر مدار جواز رکھا ہے اور وہ بغیر ڈورے پڑے بھی حشو ہے تو دختہ بھی نہ ہوا،جامع صغیر محرر مزہب وہدایہ وکنز و وافی ووقایہ ونقایہ وغرر واصلاح وملتقی ودرر وغرہا میں ہے:

حل مسمار الذھب یجعل فی جحر الفص [1]۔

نگینے کے سوراخ میں سونے کی کیل لگانا جائز ہے۔(ت)

ہدایہ وتبیین الحقائق ومجمع الانہر وجامع الرموز وتکملہ والبحر وشرح نقایہ برجندی ودر وغیرہا میں ہے:

لابأس بمسما رالذھب یجعل فی جحر الفص ای فی ثقبۃ لانہ تابع کالعلم فی الثوب فلا یعد لابسالہ [2]۔

پتھر کے نگینے یعنی اس کے سوراخ میں سونے کی کیل لگانے میں کچھ حرج نہیں کیونکہ وہ تابع ہے کپڑے کے نقش ونگار میں کچھ حرج نہیں کیونکہ وہ تابع ہے کپڑے کے نقش ونگار کی طرح لہذا آدمی اسے پہننے والا شمار نہیں کیاجاتا(تاکہ ممانعت پیدا نہ ہو)۔(ت)

محیط امام شمس الائمہ سرخسی پھر عالمگیریہ پھر ردالمحتارمیں ہے:

لوجعل القز حشو اللقباء فلا باس بہ لانہ تبع ولو جعلت ظھارتہ

اگر جبہ میں ریشم کی بھرتی ہو تو کوئی حرج نہیں اس لئے کہ وہ تابع ہے ہاں اگر ابرہ یا استر

 


 

 



[1] کنز الدقائق کتا ب الکراھیۃ ص۳۶۸

[2] الہدایہ کتاب الحظروالاباحۃ ۴ /۴۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن