30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مافی مقبضہ من السیر اھ [1]ثم قالا اعلق القوس جعل لہا علاقۃ وعلقھا علی الوتد وکذٰلك السوط المصحف والقدح [2]۔ |
اشیاء میں استعمال ہوتاہے"علاقۃ السوط"وہ تسمہ جو اس کے دستہ میں لگا ہو اھ پھر دونوں(صاحب قاموس اور مصنف تاج العروس)نے کہا اعلق القوس اس وقت کہا جاتاہے جب کمان کو بندھن لگا کر کسی کلی وغیرہ پر لٹکا دے اوریہی حال کوڑے مصحف اور پیالے کا ہے۔(ت) |
ظاہر ہے کہ بحال خیاطت فی الثوب زر کو علاقہ سے کیا علاقہ،فتاوٰی ولوالجی پھر شلبی علی التبیین میں ہے:
|
لابا س بان یلبس المحرم الطیلسان و لایزرہ علیہ فان زرہ یوما فعلیہ دم لانہ صار منتفعا بہ انتفاع المخیط [3]۔ |
اس میں کوئی حرج نہیں کہ محرم(بحال احرام)بڑی چادر پہنے لیکن اسے گرہ نہ لگائے پھر اگر پورا دن اسے گرہ لگا رکھی تو اس دم(جانور ذبح کرنا)لازم ہوگا اس لئے کہ اس نے پہنے ہوئے کپڑے کی طرح اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔(ت) |
منسك متوسط اور اس کی شرح مسلك متقسط بیان محرمات احرام میں ہے:
|
(زر الطیلسان)ای ربطہ بالزر وعقدہ علی عنقہ [4]۔ |
بڑی چادر کو گرہ لگانا یعنی اسے گرہ لگاکر گردن پر باندھنا۔ (ت) |
فتح القدیر میں ہے:
|
ان زرالطیلسان یوما لزمہ دم لحصول الاستمساك بالزر مع الاشتمال بالخیاطۃ [5]۔ |
اگربڑی چادر کو دن بھر گرہ لگائے تو اس صورت میں اس پر دم(جانور ذبح کرنا)لازم آئے گا اس لئے کہ بوجہ گرہ لگانے اس کا تھم جانا(رك جانا)حاصل ہوا باوجود یہ کہ سلائی پر بھی شامل ہے۔(ت) |
درمختار میں ہے:
[1] تاج العروس فصل العین من باب القاف داراحیاء التراث العربی بیروت ۷ /۲۱
[2] تاج العروس فصل العین من باب القاف دارحیا ء التراث العربی بیروت ۷ /۲۲
[3] شلبی علی التبیین کتاب الحج باب لجنایات المطبعۃ الکبری الامیریہ بولاق مصر ۲ /۵۴
[4] المسلك المتقسط شرح المنسك المتوسط فصل فی المحرمات الاحرام درالکتاب العربی بیروت ص۸۱
[5] فتح القدیر کتاب الحج باب الجنایات مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۲ /۴۴۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع