30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لہذا اس وجہ سے حرام ہے۔کپڑے کے کنارے کے نقوش کی طرح ہے کیونکہ حرام کے باب میں شبہ یقین کے ساتھ وابستہ ہے۔ت)۔حرمت کی طرف لے جاتاہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ بٹن مروجہ محض تبر یعنی ٹکڑہ سیم وزر کُرتے کے ساتھ معلق ہے نہ یافتہ نہ دوختہ نہ کسی اور چیز کا اس کے ساتھ خلط ہے پس اس کو تابع کہنے اورگھنڈی پر قیاس کرنے کی کیا دلیل ہے،مہربانی فرماکر اطمینان بخش جواب مرحمت فرمائیں ونیز جس علت تعلیق سے زنجیر ناجائز ہے وہی علت بٹن میں موجود ہے پس کیا وجہ ہے کہ بٹن جائز ہو اور زنجیر بٹن ناجائز،ونیز اگر تابع کے یہ معنی ہیں کہ بٹن بدون کرتے کے مستعمل نہیں ہوتا ہے تو یہ بات ازار بند میں بھی موجود ہے حالانکہ ازار بند ریشمی وغیرہ مکروہ ہے۔والله اعلم۔ محمد عبدالرحمن بقلم خود
الجواب:
درمختار میں ہے:
|
لاباس بعروۃ القمیص وزرہ من الحریر لانہ تبع [1]۔ |
قمیص کا گریبان اور اس کے بٹن ریشمی ہوں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ تابع ہیں۔(ت) |
سیر کبیر پھر تاتار خانیہ پھر شرح علائی ہے:
|
لاباس بازرا رالدیباج والذھب [2]۔ |
ریشم اور سونے کے بٹن میں کچھ حرج نہیں۔(ت) |
ذخیرہ پھر ہندیہ میں ہے:
|
لاباس یلبس الثوب فی غیر الحرب اذ اکان ازرارہ دیباجا اوذھبا [3]۔ |
جنگ کے علاوہ اگر ایسا کپڑا پہنے کہ جس کے بٹن ریشمی یا سونے کے ہوں تو کوئی حرج نہیں۔(ت) |
اقول:(میں کہتاہوں۔ت)یہاں چیز فوائد قابل لحاظ ہیں۔
اول:زر کے لئے کپڑے میں سلا ہونا ضرور نہیں بلکہ مخیط ومربوط مغروز ومرکوز سب کو عام ہے ولہذا ائمہ لغت میں اس کی تعریف میں صرف لفظ وضع اخذ کیا جس مں اصل تخصیص خیاطت نہیں،قاموس میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع