30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شوہر یا ماں یا باپ کا حکم ہو تو واجب:
|
لحرمۃ العقوق ولوجوب طاعۃ الزوج فیما یرجع الی الزوجیۃ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اس لئے کہ والدین اور شوہر کی نافرمانی حرام ہے اور شوہر کی فرمانبرداری بسلسلہ حقوق زوجیت واجب ہے۔اور الله تعالٰی خوب جانتاہے۔(ت) |
مسئلہ ۴: از گولڑہ ضلع راولپنڈی مرسلہ مولوی عبدالرحمن صاحب ۹ ذی القعدہ ۱۳۲۹ھ
زر بالکسر جس کو ہندی م یں گھنڈی کہتے ہیں اور ابریشم وباکلا بتو سیم وزر سے بنائی جاتی ہے جیسا کہ اطراف بمبئی وغیرہ میں ساز صدریہ اور اطراف بخارا وغیرہ میں جبہ وچغہ کی گھنڈیاں ہوتی ہیں اور بوجہ تخلیط رشتہاوخیاطت ان کا تجزء ہو کر تحت تبعیت آجاتی ہے بخلاف بٹن مروجہ سیم وزر کہ بظاہر حکم تبعیت نہیں رکھتا ہے کیونکہ اس جگہ تبعیت بظاہر بافتگی ودوختگی وخلط سیم وزر مع غیر سیم وزر میں منحصر معلوم ہوتی ہے جیسے عبارات طحطاوی سے مستفاد ہوتاہے۔
|
قال فی المنتقی عن محمد لابأس ان تکون عروۃ القمیص وزرہ حریرا وھو کالعلم یکون فی الثوب ومعہ غیرہ فلا باس بہ وان کان وحدہ کراھتہ [1]۔
|
المنتقی میں امام محمد سے روایت ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ کرتے کا گریبان اور اس کی گھنڈی(بٹن)ریشم کے ہوں اور وہ کپڑے میں نشان نقوش کی طرح ہو اگر اس کے ساتھ کچھ اور ہو تو کچھ حرج نہیں،اور اگر اکیلا ہو تو پھر کراہت ہوگی۔(ت) |
اور بٹن مروجہ ای،شے مستقل صورت حلی سوراخ گریبان پیرا ہن میں معلق معلوم ہوتاہے پس اگر اس کو حلی کے ساتھ تشبیہ دی جائے تو ولایتحلی الرجل بذھب وفضۃ مطلقا الابخاتم ومنطقہ وحلیۃ سیف منہا ای فضۃ اذا لم یرد بہ التزیین [2] (کوئی شخص مطلقًا سونے اور چاندی کا زیور نہ پہنے مگر یہ کہ انگوٹھی،کمر بند اور تلوار کا دستہ چاندی کا ہو یعنی یہ سب چیزیں چاندی کی جائز ہیں بشرطیکہ زیب وزینت اور نمائش کا ارادہ نہ ہو،ت)مانع اباحت ہے اور محض تعلیق کے ساتھ تشبیہ دی جائے تو مضمون عبارت والظاھر فی وجہہ ان التعلیق یشبہ اللبس فحرام لذٰلك لما علم ان الشبھۃ فی باب المحرمات ملحقہ بالیقن [3] شامی(اس کی وجہ میں ظاہر یہ ہے کہ لٹکانا دراصل پہننے کے مشابہ ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع