30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے جواز میں کسے کلام ہے خواہ رشم کا کام ہو یا گوٹ سنجاف جبکہ کوئی بوٹی یا ٹکڑہ چار انگل عرض سے زائد نہ ہو پتر کی حدیث کا پتا دینا ذمہ مدعی ہے کہ دیکھا جائے وہ کس مرتبہ کی حدیث ہے اور اس کا مطلب کا اور اس سے مدعی کو تمسك کہاں تك روا۔
سیدین علامتین طحطاوی وشامی حواشی درمیں فرماتے ہیں:
|
الوارد عن الشارع صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم انہ لبس الجبۃ المکفوفۃ بحریر فلیس فیہ ذکر فضۃ و لا ذھب [1]۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
شارع علیہ الصلٰوۃ ولسلام سے ثابت ہے کہ انھوں نے ایسا جبہ زیب تن فرمایا جس پر ریشم کا کام کیا ہوا تھا لیکن اس میں چاندی سونے کا ذکر نہیں۔الله تعالٰی پاك برتر اور خوب جاننے والا ہے۔اور اس شرف وعظمت والے کا علم سب سے زیادہ کامل اور پختہ ہے(ت) |
مسئلہ ۲:یہ زیور علی بند اور پری بند جو حامل ہذا کے ہمدست مرسل ہے اس کو تحریر فرمائیں کہ اس کا استعمال جائز ہے یانہیں بوجہ آوز نکلنے کے عورات کو اور اور مکان مسکونہ اگرچہ علیحدہ قطع رکھتاہے مگر آمدورفت ہم مستورات کی اور نیز ہمارے مکان ہی کے قطع جات ملصقہ میں غیر بھی رہتے ہیں۔والله عندہ حسن الجزاء۔
الجواب:
یہ زیور ہاتھ کاہے اور اس میں وغیرہا ایسی اشیاء بھی نہیں جن سے زیادہ آواز پید ہو اتنی آواز تو ہاتھ کی چوڑیوں سے نکلتی ہے جبکہ پھنسی ہوئی نہ ہوں اس کے پہننے میں کوئی حرج شرعی نہیں آمدورفت سے پاؤں کے گہنے بجتے ہیں نہ ہاتھ کے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳: مرسلہ از چاندہ ضلع بجنور محلہ پتیا پاڑہ مکان محمد حسین خاں زمیندار
چوڑیاں کانچ کی عورتوں کوجائز ہیں پہننا۔یا ناجائز ہیں؟
الجواب:
جائز ہیں لعدم المنع الشرعی(اس لئے کہ کوئی شرعی مانع نہیں۔ت)بلکہ شوہر کے لئے سنگار کی نیت سے مستحب وانما الاعمال بالنیات [2](اعمال کا دارومدار ارادو پر ہے۔ت)بلکہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع