دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

انصاف کیجئے تو یہ اس مسئلہ کا گویا صریح جزئ ہے،پھر علماء کی تشریح ریشم کے بارے میں ہے جس کا صرف لبس یعنی پہننا اوڑھنا اور جس امر میں ان کی مشابہت ہو ممنوع ہے باقی تمام طرق استعمال روا۔

فی شرح الملتقی للعلائی لاتکرہ الصلٰوۃ علی سجادۃ من الابریشم لان الحرام ھو اللبس اما الانتفاع بسائر الوجوہ فلیس بحرام کما فی صلٰوۃ الجواہر و اقرہ القھستانی وغیرہ [1]اھ نقلہ العلامتان محشیا الدر ط و ش واقراہ۔

علامہ علائی کی شرح ملتقی میں ہے ریشمی مصلی پر نماز پڑھنا مکروہ نہیں کیونکہ اس کا صرف پہننا حرام ہے۔لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے باقی تمام طریقے حرام نہیں جیسا کہ صلٰوۃ الجواہر میں مذکور ہے اس کو قہستانی وغیرہ نے برقرار رکھا ہے اھ اس کو دو علاموں یعنی علامہ شامی اور علامہ طحطاوی نے درمختار کےحواشی میں نقل کرتے ہوئے قائم رکھا ہے۔(ت)

پھر کیاگمان ہے اشیائے فضہ کے باب میں جن کا صور معدودہ کے سوا استعمال مطلقًا ناروا،ردالمحتارمیں ہے:

الذی کلہ فضۃ یحرم استعمالہ بای وجہ کان کما قدمناہ ولوبلامس بالجسد ولذا حرم ایقاد العود فی مجمرۃ الفضۃ والساعۃ وقدرۃ التنباك التی یوضع فیہا الماء وان کان لایمسہ بیدہ ولا بفمہ لانہ استعمال فیما صنعت لہ [2]الخ۔

صرف چاندی کا استعمال خواہ کسی طریقے سے ہو اور خواہ جس کے ساتھ نہ ہو تب بھی حرام ہے۔لہذا چاندی کی انگیٹھی میں عود سلگانا،گھڑی باندھنا،حقہ کا وہ حصہ چاندی کا بنانا جس میں پانی ڈالا جاتاہے یہ سب حرام ہیں اگر چہ وہ ہاتھ اور منہ سے مس بھی نہ ہونے پائیں کیونکہ اس مقصد کے لئے استعمال ہے جس کے لئے یہ بنائی گئی ہے۔الخ۔(ت)

اوریہ خیال کہ اگر یہاں چار انگل کے عرض تك کا کام ہوتاہے جائز ہوتا کہ تابع تھا اسی کی جگہ یہ زنجیریں ہیں انھیں بھی تابع ٹھہراکر مباح ماننا چاہئے۔محض خیال محال ہے کا اور زنجیروں میں فرق بدیہی ہے۔علماء تصریح فرماتے ہیں کہ مذہب صیح میں مرد وکو ریشمیں کمربند نا رواہ ہےکہ وہ پاجامہ تابع نہیں بلکہ مستقل جدا گانہ چیز ہے۔درمختارمیں ہے:

تکرہ التکۃ منہ ای من الدیباج وھو الصحیح [3]۔

ریشمی کمر بند کا استعمال مکروہ ہے اوریہی صحیح ہے۔(ت)

 


 

 



[1] الدرالمنتقی فی شرح اللمتقی علی ہامش مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر کتا ب الکراھیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۵۳۴

[2] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ داراحیاء الت التراث العربی بیروت ۵ /۲۱۸

[3] درمختار کتاب الکراھیۃ فصل فی اللبس مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن