30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بسم الله الرحمن الرحیم ط
انگوٹھی سونے،چاندی،تابنے،پیتل اور لوہے وغیرہ کے استعمال سے متعلق مسائل
مسئلہ۱: از میرٹھ دروازہ کارخانہ داروغہ یادالٰہی صاحب مرسلہ جناب مرزا غلام قادربیگ صاحب ۱۲ رمضان ۱۳۰۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ فی زماننا کرتوں اور صدریوں میں چاندی کے بوتام مع زنجیر لگاتے ہیں جائز ہے یانہیں؟ ایك صاحب کہتے ہیں کہ مولوی رشید احمد صاحب کے شاگرد فارغ التحصیل کہتے تھے کہ حضرت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے کرتے شریف میں قریب گریبان چاندی کا پتر لگایا ہے اس قیاس پر بوتام مع زنجیر لگانا جائز ہے۔بینو توجروا (بیان فرماؤ اور اجر وثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
چاندی کے صرف بوتام ٹاکنے میں حرج نہیں کہ کتب فقہ میں سونے گھنڈیوں کی اجازت مصرح۔
|
فی الدرالمختار عن التتارخانیہ عن السیر الکبر لا بأس بازرا رالدیباج والذھب [1]۔ |
درمختار میں تتارخانیہ کے حوالے سے سیر کبیر سے منقول ہے کہ ریشم اور سونے کی گھنڈی کے استعمال میں کچھ حرج نہیں۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع