30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ارفع المملحۃ عن الخبز کذا فی الخلاصۃ[1] |
نہیں کہ میں نمك دانی روٹی پر سے اٹھالوں ایسے ہی خلاصہ میں ہے۔(ت) |
جب یہ نہی عن المنکر کی نیت سے جائے گا ثواب پائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٍ۲۹۱: از ڈاکخانہ گریفہ مقام چٹکل گوری پور ضلع ۲۴ پرگنہ مسئولہ تبارك حسین ۱۹ ذی القعدہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ سود خوار،بے نمازی،شرابی،ہیجڑا،مخنث اور جس کی بی بی سر بازار باہر نکلتی ہوں ان کے ساتھ کھانا کیسا ہے ایك شخص دوسرے کی بی بی کو زبردستی لے آیا ہے تین برس بعد نکاح کیا پہلے شوہر نے اب تك طلاق نہ دی یہ نکاح اور اس کے ساتھ کھانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
سود خوار،بے نمازی،شرابی،مخنث کسی کے ساتھ کھانا نہ چاہئے خصوصا شرابی کہ اس کے ہاتھ اور منہ پاك ہونے کا کچھ اعتبار نہیں جس کی بی بی سر عام بے پر دہ پھرتی ہو اگر ستر کا مل نہیں کرتی مثلا سر کے بالوں یا گردن یا پیٹ یا بازوں یا کلائی یاپنڈلی کا کوئی حصہ کھلا ہوا یا باریك کپڑے سے چمکتا ہو اور وہ اس پرمطلع ہے اور منع نہیں کرتا تو دیوث ہے اس کے ساتھ بھی کھانا نہ چاہئے،جو پرائی عورت کو بھگا لا یا ہے اور شوہر زندہ ہے اور طلاق نہ دی اور نکاح کرلیا وہ اس نکاح کے بعد بھی زانی ہے۔اوریہ نکاح باطل محض ہوا ایسے شخص سے میل جول اصلا نہ کیا جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
_________________
___________________________________
نوٹ
جلد ۲۱ شرب وطعام کے عنوان پر ختم ہوگئی
جلد ۲۲ ان شاء اﷲ ظروف کے عنوان سے شروع ہوگی۔
___________________________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع