30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسلمان کے لئے سمجھ لینابد گمانی ہے جب تك اس کے قرائن واضحہ نہ ہو اور بدگمانی حرام۔
|
قال اﷲ تعالٰی" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[1]وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایاکم الظن فان فان الظن اکذب[2] الحدیث۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اے ایمان والو! ا بہت سے گمانوں سے بچتے رہو کیونکہ بعض گمان گناہ ہیں۔اور حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:لوگو! بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے۔ الحدیث۔(ت) |
بحال قصد تفاخر اگر یہ جاتا تو ایك نامناسب ہی بات ہوتی۔بنایہ امام عینی میں ہے:
|
اجابۃ الدعوۃ سنۃ ولیمۃ اوغیرہا وامادعوۃ یقصد بہا التطاول اوابتغاء المحمدۃ اوما اشبہہ فلیس ینبغی اجابتہا لاسیما اھل العلم فقد قیل ماضع احدیدہ فی قصعۃ غیرہ الاذل لہ [3]۔ملخصًا۔
|
دعوت قبول کرنا سنت ہے خواہ دعوت ولیمہ ہو یا کوئی اور، لیکن جس دعوت میں تفاخر اور مدح سرائی یا اس قسم کی باتیں ہوں تو پھر ایسی دعوت قبول کرنا مناسب نہیں خصوصا علم و فضل رکھنے والوں کے لئے،کیونکہ یہ کہا گیا ہے کہ کسی نے ہاتھ دوسرے کے پیالے میں رکھا تویہ اس کے لئے ذلت اختیار کرے گا۔ملخصًا۔(ت) |
اور اب کہ ایك مسلمان پر بلاد لیل یہ گمان کیا کہ اس کی نیت ریا وتفاخر وناموری ہے تویہ حرام قطعی ہوا،حبوب طعام کی اگر بے ادبی ہوتی ہے تو جائے اور اس سے منع کرے اگر نہ مانے تو وبال ان پرہے۔امام ابوالقاسم صفار رحمۃ اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں میں آج کل دعوت میں جانے کی کوئی نیت نہیں پاتاہوں سوا اس کے کہ نمك دانی روٹی پر سے اٹھاؤں۔ہندیہ میں ہے:
|
لایجوز وضع القصاص علی الخبز و السکرجۃ کذا فی القنیۃ قال الامام الصفار لااجد فی نیۃ الذھاب الی الضیافۃ سو ی ان |
روٹی اور چپاتی پر پیالوں کا رکھنا درست نہیں۔اسی طرح قنیہ میں مذکور ہے۔امام صفار نے فرمایامیرا دعوت میں جانے کا سوائے اس کے کوئی مقصد |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع