دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

(۱)دعوت ولیمہ اور طعام کے متعلق ظاہر الروایۃ کاصرف یہ حلم ہے:

رجل دعی الی ولیمۃ او طعام جدھناك لعبا اوغناء فلا باس بان یقعد ویاکل کما فی الجامع الصغیر[1]۔

کسی شخص کو دعوت ولیمہ یا ویسے کھانے کی طرف مدعو کیا گیا پھر اس نے وہاں کھیل کود اور گانا بجانا پایا تو کوئی حرج نہیں کہ وہ وہاں بیٹھ جائے اور کھانا کھائے جیسے کہ جامع صغیر میں موجود ہے۔(ت)

لیکن شرح وفتاوٰی میں اس کے متعلق بہت سے قیدیں ہیں۔ چنانچہ عبارت ہدایہ یہ ہے کہ:

ولو کان ذٰلك علی المائدۃ لاینبغی ان یقعد ان لم یکن مقتدٰی لقولہٖ تعالٰی فلا تقعد الایۃ وھذا کلہ بعد الحضور ولم علم قبول الحضور ولایحضر الخ ملخصًا [2] وھکذا فی الدر والکنز والھدایۃ وقاضی خاں وغیرھا۔

اگریہ بدعات کھانے کے دسترخوان کے پاس موجو دہوں تو پھر مناسب نہیں کہ یہ بیٹھے اگر چہ یہ پیشوا نہ ہو،اﷲ تعالٰی کے اس ارشاد کی وجہ سے کہ"یاد آنے کے بعد ظالموں کے پاس نہ بیٹھو"(الآیۃ)اور یہ سب کچھ حاضرہونے کے بعد ہے۔اگر جانے سے پہلے ہی بدعات کا پایا جانا معلوم ہو تو پھر وہاں نہ جائے الخ ملخصًا۔اور ایسے ہی در،کنز،ہدایہ اور قاضی خاں وغیرہ میں ہے۔(ت)

ظاہر الروایت میں ھنالك عام ہے منزل اور مائدہ دونوں کو شامل،مگر شروح فتاوٰی میں تفریق کرکے جدا گانہ حکم لکھا ہے۔اسی طرح رجل عام ہے عالم وجاہل سب کو شامل ہے۔مگر فتاوٰی تفصیل کرکے دونوں کاحکم علیحدہ لکھا علی ھذا علم قبل الحضور اور بعد الحضور سے احکام مختلف ہوجاتے ہیں اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ ظاہر روایت میں شارحین کی یہ تقیدیدات معتبر ہوں گی یا نہیں اگر معتبر ہیں تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شارحین علیہم الرحمۃ کی تقیید کے موافق جب یہ مسئلہ ہے کہ اگر عامی دعوت میں جائے اور وہاں لعب وغنا پائے اگر مائدہ کے پاس ہوتو چلا آئے اور اگر منزل میں ہو تو کھالے حلانکہ حرمت استماع ملاہی دونوں صورتوں پائی جاتی ہے پھر تشقیق کا حاصل کیاہے اسی طرح علم قبل الحضور کی صورت میں عام وخاص سب کے لئے ممانعت ہے کہ نہ جائے،اس صورت میں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ آیا شرکت کی ممانعت عام ہے کہ نہ جائے،اس صورت میں یہ سوال پیدا ہوتا ہےکہ آیا شرکت کی ممانعت اسی وقت ہے جبکہ کھانے کے وقت لعب وغنا کا وجود ہو اور اگر کھانے کا وقت


 

 



[1] الجامع الصغیر کتاب الکراھیۃ مسائل من کتاب الکراھیۃ الخ مطبع یوسفی لکھنؤ ص۱۵۲

[2] الہدایہ کتاب الکراھیۃ فصل الاکل والشرب مطبع یوسفی لکھنؤ ۴ /۴۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن