30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۸۷: از رچھا روڈ ضلع بریلی مسئولہ حکیم حمد احسن ۹ شوال ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسلمان دھوبی کے گھر کھانا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
جائزہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۲۸۸: از دانا پور کیمپ محلہ شاہ ٹوپی مکان جناب حکیم محمد کفیل صاحب مسئولہ حافظ محمد جعفر ۲ شوال ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ دسترخوان پرصحابہ کرام یا او رکوئی مہمان طعام تناول فرماتے تھے تو آپ کو جو کچھ اشیائے خوردنی دسترخوان پر موجود تھیں تھوڑی تھوڑی سب چیز لوگوں کو تقسیم کرتے تھے۔یا خود تناول فرماتے تھے مع حوالہ حدیث مطلع فرمائے۔اس ہندوستان میں لوگوں نے دسترخوان میں فرسٹ سکینڈ بنا رکھا ہے۔جیسے انگریزی کلاس ہیں۔بینواتوجروا
الجواب:
حضور اقدس صلی اﷲ تعلٰی علیہ وسلم کے دسترخوان پر قسم قسم کے متعدد کھانے نہ ہوتے تھے کہ تھوڑا تھوڑا سب میں تقسیم ہوتا ما اجتمع لو نان فی فَی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دہن اقدس میں کبھی دو رنگ کے کھانے جمع نہیں ہوئے۔ت)دسترخوان میں فرسٹ سکینڈ سے کیا مقصود ہے۔ظاہرا یہ کہ کوئی سنت نصارٰی کا اتباع ہوگا حاضرین میں تفریق بدعت ہے اور ایك فریق کی تذلیل ودل شکنی،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۸۹ و ۲۹۰: از بنارس کچی باغ مسئولہ مولوی محمد ابراہیم صاحب ۱۸ ذی القعدہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں عالم اہلسنت ناصر ملت علامہ زماں محقق دوراں رأس العلماء رئیس الفضلا حضرت مولانا الشیخ الحاج احمدرضاخاں صاحب مجدد المائۃ الحاضرہ ادامہ اﷲ تعالٰی بفیوضہ الباطنۃ الظاھرۃ(سنت اور اہل سنت کے عالم دین کے مدد گار،زمانے میں سب سے زیادہ جاننے والے،دورحاضر میں مسائل کی تحقیق کرنے والے،علماء کے سر تاج فاضلوں کے امام حضرت مولانا شیخ حاجی احمد رضاخاں صاحب موجودہ صدی کے مجدد،اﷲ تعالٰی ظاہر اور باطنی فیض کے ساتھ انھیں ہمیشہ رکھے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع