دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

لڑکی نے مجبورا اجازت دے دی پہلے اس سے اجازت نہ لی۔

الجواب:

شرع مطہرظاہر کو دیکھتی ہے جب اس نے اجازت دی اجا زت ہوگئی،فتاوٰی خیریہ میں ہے:

الاجازہ الاحقۃ کالوکالۃ السابقۃ [1]۔

پچھلی اجازت سابقہ وکالت کی طرح ہے۔(ت)

اوریہ احتمال کہ مجبوری سے اجازت دی پہلے سے اجازت لینے میں بھی قائم تھا بلاد اوہام کا اعتبار نہیں،اس کھانے میں کوئی حرج نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۸۴:      از چتور گڑھ میواڑ محلہ چھیپیاں برمکان قاضی اسمعیل محمد صاحب مسئولہ جمیع مسلمان کنگرار   ۱۵ محرم ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہیجڑہ اگر دعوت کرے اس کا کھانا کیسا ہے؟

الجواب:

ہیجڑے کے یہاں دعوت کھانے کو نہ جایا جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۸۵ و ۲۸۶:از محلہ میاں ہٹے ضلع سارن ڈاك خانہ مانجن مسئولہ عبدالعزیز میاں مدرس مدرسہ ۱۴/ رمضان المبارك ۱۳۳۹ھ

(۱)کھڑئے ہو کر پانی پینا کیوں منع ہے؟ اس کا ثبوت مع حدیث۔

(۲)روٹی چار ٹکڑے کرکے کیوں کھاتے ہیں اور ایك ہاتھ سے روٹی پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے توڑ کر کیوں کھاتے ہیں۔اس کا ثبوت مع حدیث دیجئے،اور یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ کس مذہب میں اما م اعظم کے نزدیك یا کس امام کے نزدیك جائز ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

(۱)سوائے زمزم شریف وبقیہ وضو کھڑے ہوکر پانی پینا مکروہ ہے۔اس کی حدیثیں وفقہی بحث کتب علماء میں موجود ہے۔

(۲)روٹی کے چار ٹکڑے کرنا کوئی ضروری بات نہیں،بائیں ہاتھ میں لے کر دہنے ہاتھ سے نوالہ توڑنا دفع تکبر کے لئے ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ کتاب النکاح باب اولیاء والاکفاء درالمعرفۃ بیروت ۱ /۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن