30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور بیت النحل میں اس کا کچھ حصہ چھوڑنا ضروری نہیں کہ وہ ان کی غذا نہیں ان کی غذا پھل پھول ہیں۔
|
قال تعالٰی " ثُمَّ کُلِیۡ مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ "[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:پھر تو ہر قسم کے پھلوں سے کھالیجئے۔ (ت) |
شہد تمام وکمال ہمارے لئے ہے:
|
قال تعالٰی " خَلَقَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرْضِ جَمِیۡعًا"[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:(لوگوں!)اﷲ تعالٰی نے تمھارے لئے پیدا فرمایا وہ سب کچھ جو زمین میں موجود ہے۔(ت) |
واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۷۸: از بریلی مدرسہ منظر الاسلام مسئولہ مولوی عبید اﷲ صاحب بنگالی ۱۴/ صفر ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی کافر ایك برتن میں کھانا کھائے اور برتن میں کچھ کھانا باقی رہے تو باقی کھانا مسلمان کھاسکتاہے یانہیں؟
الجواب:
اﷲ تعالٰی کی بے شمار رحمتیں حضرت شیخ سعدی قدس سرہ پر کہ فرماتے ہیں:
نیم خوردہ سگ ہم سگ راشاید
(کتے کا جھوٹاکتے ہی کے لائق ہے یعنی وہی کھائے۔ت)
نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:بشروا ولاتنفروا [3](خوشخبری سناؤ اور نفرت نہ دلاؤ۔(ت )واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۷۹: از جبلپور بازار لارڈ گنج مرسلہ احمد علی محمد کچھی ۱۴/ جمادی الآخر ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عالم صاحب اپنی ایك گجراتی تصنیف میں تحریر فرماتے ہیں کہ کچا انڈا حرام ہے اور پکا ہوا جائز ہے۔تو ظاہر فرمائیے کہ اس میں شریعت مطہر کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
حلال جانور کا کچا پکا انڈہ سب حلال ہے۔ہاں وہ کہ خون ہوجائے نجس وحرام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع