دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

" لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللہَ ہُوَ الْمَسِیۡحُ ابْنُ مَرْیَمَ ؕ"[1]

بیشك کافر ہیں وہ جو مسیح ابن مریم کو خدا کہتے ہیں۔

مسئلہ ۲۷۵:            ا زموضع سران ڈاکخانہ بشندور تحصیل وضلع جہلم مرسلہ حافظ سجاد شاہ                 ۱۸/ شعبان المعظم ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ طعام کو حاضر رکھ کر کھانا سے پہلے دعا کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

جائزہے بلکہ مطلق دعا مسنون ہے کہ حدیث میں ہے،جب کھانا لا کر رکھا جائے کہو:

بسم اﷲ وباﷲ بسم اﷲ خیرالاسماء فی الارض وفی السماء لایضر مع اسمہ داء اجعل فیہ رحمۃ وشفاء [2]۔

اﷲ تعالٰی کے بابرکت نام سے اور اس کی مقدس ذات سے۔ اﷲ تعالٰی کے نام سے کہ زمین وآسمان میں جس کے سب سے اچھے نام ہیں،اس کے نام کے ساتھ کوئی بیماری تکلیف نہیں دیتی۔اﷲ تعالٰی اس میں شفاء اور رحمت فرمائے۔(ت)

یہ دعا نہیں تو کیا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷۶ و ۲۷۷:                               از بھیرہ ضلع شاہ پور محلہ پرا چگان مسئولہ محمد رحیم پراچہ باب لی     ۷/ رمضان ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

(۱) شہد کا اتارنا جائز ہے یا ممنوع؟ (۲)اگر جائز ہے تو شرعا کچھ بیت النحل میں چھوڑنا لابدی ہے یانہ؟

الجواب:

(۱)و(۲)شہد کااتارنا بلا شبہ جائز ہے:

قال اﷲ تعالٰی" یَخْرُجُ مِنۡۢ بُطُوۡنِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوٰنُہٗ فِیۡہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ ؕ[3]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:شہد کی مکھیوں کے پیٹوں سے ایك مشروب(پینے کی چیز)نکلتاہے کہ جس کے رنگ الگ الگ(اور جدا)ہیں اس میں لوگوں کے لئے شفا(تندرستی)ہے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵ /۷۲

[2] کنز العماال حدیث ۴۰۷۹۹ مؤسستہ الرسالہ بیروت ۱۵ /۲۴۹

[3] القرآن الکریم ۱۶ /۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن