دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

الجواب:

پڑھنے کے عوض کھانا کھلاتاہے تو یہ کھانا نہ کھلانا چاہئے نہ کھانا چاہئے،اور اگر کھائے گا تو یہی کھانا اس کا ثواب ہوگیا اور ثواب کیا چاہتاہے بلکہ جاہل میں جو یہ دستور ہے کہ پڑھنے والوں کو عام حصوں سے دونا دیتے ہیں اور بعض احمق پڑھنے والے اگر ان کو اوروں سے دونا نہ دیا جائے تو اس پر جھگڑتے ہیں۔یہ زیادہ لینا دینا بھی منع ہے اور یہی اس کا ثواب ہوگیا۔

قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَشْتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ۫"[1] واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:(لوگو!)میری آیتوں کے بدلے تھوڑے دام نہ لو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۲۶۹:             ۲۲ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ

ایك شخص کے یہاں کچھ مویشی ہے اور کنبے کا کھانا ہے اس نے میلاد شریف پڑھنے والوں کو بھی کہا ہے کہ تمھاری دعوت ہے تو کھانا چاہئے یانہیں؟

الجواب:

جب کسی کے یہاں شادی میں عام دوت ہے جیسے سب کو کھلایا جائے گا پڑھنے والوں کو بھی کھلایا جائے گا اس میں کوئی زیادت و تخصیص نہ ہوگی تو یہ کھانا پڑھنے کا معاوضہ نہیں۔کھانا بھی جائز اور کھلانا بھی جائز۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷۰: از باگ ضلع امچہرہ ریاست گوالیاء مکان منشی اوصاف علی صاحب مرسلہ شیخ اشر ف علی صاحب سب انسپکٹر ۱۲ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

زید کو کوئی خبر خوشی کی آئے اور زید اس کے شکریہ میں کھانا یا مٹھائی تقسیم کی تو کیا اس میں اغنیاء وفقراء دونوں شامل ہوسکتے ہیں یا صرف اغنیاء؟

الجواب:

فقیر اور اغنیاء دونوں شامل ہوسکتے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷۱ و ۲۷۲: از پودل سوپول ڈاکخانہ ہیرول ضلع(در بھنگہ بلگرام مرسلہ عبدالحکیم صاحب ۲۱ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

(۱)ہندوکے یہاں کا پکا ہوا،شیرینی یا کوئی چیز مسلمان کو کھانا درست ہے یانہیں؟ اور میلا دشریف وغیرہ میں ہندو کے یہں کاپکا ہوا یا بنا ہوا تقسیم کرنا چاہئے یانہیں؟


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن