30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے یانہیں اور ان دعوتوں میں شریك ہونا چاہئے یا نہیں جبکہ اس تقریط میں عورتیں مکان کے اندر ڈھولك سے گاتی بجاتی ہیں اگر چہ مجلس دعوت میں کچھ نہ ہو۔
الجواب:
مجلس دعوت میں ہو یا دوسرے مکان میں سب کے احکام مفصل اوپر گزرے،اور جبکہ منکرات شرعیہ نہ ہوں اور کھانا نیت محمودہ سے ہو تو اسراف نہیں۔اور ریاء وتفاخر کے لئے ہو تو حرام۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۶۷: از موضع کسگنجہ ڈاکخانہ گھونگچائی تحصیل پورنپور ضلع پیلی بھیت مرسلہ امانت اﷲ محرر ۲۱/ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
زیدنے ہندوؤں کی کسی تقریب میں کھانا کھایااس میں گوشت مردار جھٹکے کا جس کو ہندو گردن مویشی کی مار کر کاٹتے ہیں زید کے کھانے کے واسطے نہیں دیا،زید نے گوشت مانگا تو ہندؤوں نے انکا رکیا کہ مسلمان جھٹکانہیں کھاتے ہیں زیدنے کہا ہمیں کھانے کودو ہم جھٹکا کھاتیں ہیں ہندؤوں نے زید کو بھی کھانے کے لئے دیا زید نے کھایا،جب اہل اسلام کو معلوم ہوا تو اسے ترك کر کے کھانا کھلانے اور کھانے سے علیحدہ کردیا،جب زید تائب ہوا تو اہل اسلام نے اس کا قصور معاف کرکے زید کو از سر نو ایمان کی تلقین کی اور میلاد شریف پڑھوا کر اسے شریك کرلیا جس کو عرصہ پانچ برس کا ہوا،اب زید مذکور نے بہمراہی بکر کے ایك چیتل مردار شیر کی ماری ہوئی کاٹ کر گاؤں میں فروخت کی،ایك سپاہی نے خریدنا چاہا توبوجہ خوف کے سپاہی کو گوشت دینے سے انکار کیااو ر کہا کہ یہ تمھارے کھانے کانہیں ہے مردار ہے۔اس چپراسی نے زید کو زد وکوب کیا،اب شرع شریف کا زید کے واسطے کیاحکم ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
زید بقیید مسخرہ شیطان ہے،اس کے دین ایمان کا کچھ ٹھیك نہیں،مسلمانوں کو اس سے پرہیز لازم ہے۔اس سے سلام کلام میل جول سب ترك کردیں اس کے ہاتھ کا پانی تك کوئی نہ پئے کیا اعتبار ہےکہ وہ ناپاك پانی مسلمان کو پلائے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۶۸: ۲۲/ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
میلاد شریف جس کے یہاں پڑھنے والے کی دعوت کرے تو پڑھنے والے کو چاہئے یانہیں؟ اور اگر کھایا تو پڑھنے والے کو کچھ ثواب ملے گا یانہیں؟ بینوا توجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع