30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور تیسرے صورت میں وہی دو صورتیں ہیں جو اپر گزریں وہ منکرات مکان دعوت میں ہیں یا دوسرے مکان میں اور وہی احکام ہیں جو اوپر بیان ہوئے،وہ کہ فرمائش کرکے ممنوعات شرعیہ منگاتے ہیں سخت گنہ گار اور ان ممنوعات کے کرنےوالوں سننے والوں سب کے گناہوں کے ذمہ دارہیں ان سب پر گناہ ہوگا اور ان سب کی برابر ان پر۔
|
من دعٰی الی ضلالۃ فعلیہ وزرھا ووزر من عمل بہا الی یوم القیمۃ لاینقص من اوزارھم شیئا [1]۔ |
جس شخص نے کسی دوسرے شخص کو گمراہی کی طرف بلایا (اور گمراہی کی دعوت دی)تو اسی داعی پر اس کا گناہ ہے اور اس شخص کا بھی گناہ قیامت تك جس نے اس گمراہی پر عمل کیا لیکن ان کے گناہوں میں کچھ کمی نہ کی جائے گی(یعنی کاسب اور موجد دونوں کی سزا میں کچھ کمی نہ ہوگی)۔(ت) |
اور وہ جو نہ منگائیں نہ منع کریں وہ بھی گنہ گار ہیں کہ اپنے یہاں گناہ کرنے سے منع کرنا ہرشخص پر واجب ہے اور وہ کہ منع کریں اور ادھر والے نہ مانیں تو اس کا ان پر الزام نہیں۔
|
" وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ"[2] |
کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ نہ اٹھا ئیگی۔(ت) |
اوربرأت کا پھیردینا یہ مصالح پر موقوف ہے۔اگ رکوئی ضرر نہیں ضرور پھیردے ورنہ اس ضرر اور اس مفسدہ میں موازنہ کیا جائے جو زیادہ مضر ہو اس سے بچیں۔
|
من ابتلٰی بلیتین فاختار اھونھما [3] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جو کوئی دو مصیبتوں میں مبتلا ہوجائے تو وہ ان دونوں میں سے اسے اختیارکرے جو زیادہ آسان او رہلکی ہو،واﷲ تعالی اعلم۔ (ت) |
مسئلہ ۲۶۶: از کمال پورہ علاقہ جیت پورہ بنارس مرسلہ خدا بخش زردوز مالك فلور مل اسلامیہ ۲۰/ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
تقریب ولادت یاختنہ یا گھر بھوج یعنی تیاری مکان میں اکثر لوگ کھانا کرتے ہیں یہ اسراف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع