30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسلمان نہ ہو یا ریل کے اسٹیشن پر جہاں مسلمان نہ ہو کیا کرنا چاہئے،ایك واعظ نے کہا تھا کہ ہندو کے یہاں کھانے سے دل میں اندھیرا ہوتاہے اور ایك مرتبہ کھانے سے چالیس یوم تك دعا قبول نہیں ہوتی،جب ایك دفعہ کھانے سے چالیس یوم دعا قبول نہیں ہوتی تو روز مرہ کھانے سے قلب بالکل سیاہ ہوجائے گا تو اس کھانے پر حرام قطعی ہونے کا فتوٰی ہونا چاہئے،امید کہ جواب مشرح تحریر فرمایا جائے۔
(۲)بے نمازی قطعی جسے کلمہ تك اچھی تك یاد نہ ہو اس کے ہمراہ کھانا جائز ہے یانہیں؟ اور گاؤں والے جو رشتہ دارہوں اور صفت مذکور سے موصوف ہوں ان سے کس طرح سلوك کیا جائے؟
الجواب:
(۱)ہندو کے یہاں گوشت کھانا حرام ہے اور اور چیز میں فتوٰی جواز اور تقوٰی احتراز،امام محمد رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:
|
بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حراما بعینہ [1]۔ |
ہم اسی کواختیار کرتے ہیں جب تك کسی معین چیز کی حرمت کو نہ پہچانیں(ت) |
چالیس دن دعا قبول نہ ہونا محض غلط ہے اور ہندوستان میں رہ کر احتراز دشوار۔
|
" وَمَا جَعَلَ عَلَیۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ مِنْ حَرَجٍ ؕ "[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی نے دین(اسلام)میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی، واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
(۲)فاسقوں کے ساتھ سلوك میں سلف صالح کا عمل مختلف رہا ہے اور اس کامبنی مصلحت شرعیہ ہے جسے یہ جانے کہ نرمی سے راہ پر آئے گا اس سے ہدایت کے لئے میل جول کرے اور جسے یہ جانے کہ میرے قطع تعلق سے اس پر اثر پڑے گا اور گناہ چھوڑے گا اس سے ہدایت کے لئے قطع کرے مگر ماں باپ سے کہ ان سے قطع کی کسی طرح اجازت نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۶۲: ا ز رائے پور چھتی گڑھ مرسلہ گوہر علی عرائض نویس نیاپارہ اکھاڑا
شراب خواری کی نسبت کیا مسئلہ ہے؟
الجواب:
شراب حرام ہے اور سب نجاستوں گندگیوں کی ماں ہے اس کے پینے والے کو دوزخ میں دوزخیوں کا جلتا لہو اور پیپ پلایا جائے گا۔ واﷲ تعالی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع