دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

تو اس صورت میں بعد مرنے زیدکے وہ مال عمرو کے حق میں حلال ہوسکتا ہے یا نہیں؟ اور در صورت نہ معلوم ہونے عمرو کے کہ یہ مال سود کا ہے یا کہ تجارت کا یا اور کوئی کمال حلال کا،مگر درحقیقت وہ مال سو د کا تھا،اگر وہ مال حلال سمجھ کر کھائے تو کون گنہگار ہوگا؟ فقط۔

الجواب:

جو چیز بعینہٖ سود میں آئی ہو مثلا گیہوں یا چاول،اس کا کھانا بلا شبہہ حرام ہے۔او ر اگر سود کے روپے سے خریدی گئی یوں کہ وہ روپیہ دکھا کر کہا گیا کہ اس کے بدلے دے دے اور پھر وہی روپیہ قیمت میں دے دیا تو یہ چیز بھی ناجائز ہوگئی،اور اگر ایسا نہیں تو حرمت نہیں،مگر سود خوار کے یہاں کھانے سے احترازمناسب ہے۔اور شبہہ کے مال سے زیادہ احتراز چاہئے مگر حرمت نہیں جب تك معلوم نہ ہو،

بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حراما بعینہ ھندیۃ [1] عن الذخیریۃ عن محمد رحمہ اﷲ تعالٰی۔

ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں جب تك کسی معین چیز کے حرام ہونے کو نہ پہچانیں،ہندیہ(فتاوٰی عالمگیری)میں ذخیرہ کے حوالے سے امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی سے مروی ہے۔(ت)

وارث اگر جانتا ہے کہ فلاں روپیہ سود کاہے تو اسے لینا جائز نہیں مورث نے جس سے لیا تھا اسے واپس دے یا تصدق کرے اوراگر کسی معین روپے کی نسبت علم نہیں اتنا جانتاہے کہ اس میں اس قدر روپے حرام کے ہیں تو اتنا روپیہ مستحق کو پہنچائے، اوراگریہ بھی نہیں معلوم تو لینے والے پر وبال اور اس کے لئے حلال۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۵۹:مرسلہ محمد تقی مقام بکسر متصل اسٹیشن ریلوے بتوسط حاجی رحیم بخش ۳۰ ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ

پیشہ تصویر سے اکل وشرب کیسا ہے؟ فقط۔

الجواب:

تصویر حرام کے پیشہ سے اکل وشرب جائز نہیں کہ وہ کسب خبیث ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۶۰ و ۲۶۱:   ازپیلی بھیت محلہ محمد شیر محمد متصل مارکیٹ گوشت مرسلہ حبیب احمد صاحب                 ۲۲/ ربیع الاول ۱۳۳۶ھ

(۱)ہندو کے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا یا شرینی وغیرہ کھانا یا پانی شربت وغیرہ پینا کیسا ہے؟ اور گڑ اور تیل اور گھی وغیرہ جن میں پانی نہیں جذب ہوتا ہے ان کا کھانا جائز ہے یا ناجائز ہے؟ کسی گاؤں میں جہاں


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الثانی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/۳۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن