30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
جائز ہے کہ وہ تنہامادہ کی منی منعقدہ مستحیل بطیب ہے جیسے اور انڈے نر ومادہ دونوں کی منی مستحیل۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۴۱: ۱/جمادی الآخرہ ۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید جو کہ فی الحال امامت کرتاہے وہ جاکرنوروز کو رافضی کے یہاں کھانا کھا آیا جبکہ ہم لوگوں نے اس کے پیچھے نماز پڑھنا ترك کیا لوگوں نے اعتراض کرنا شروع کیاکہ امام کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے۔ہم نے کہا کہ روافض کے یہاں کھانا پینا مجالست شریعت مطہرہ میں قطعا حرام ہے ان میں سے بعض لوگوں نے یہ کہا کہ زمانہ حضور اقدس سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علہ وسلم میں یہود ونصارٰی بھی تھے جبکہ انھوں نے حضور پر نور شافع یوم النشور کی دعوت کی حضور نے قبول فرمایا اور تناول بھی فرمایا ہم نے یہ کہا کہ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کبھی یہودی ونصرانی کے یہاں تناول نہ فرمایا،اس کے اوپر انھوں نے کہا کہ رنڈی وسود خوار وزانی کے یہاں بھی نہ کھانا چاہئے کیونکہ وہ بھی گناہ کبیرہ کے مرتکب ہیں،اس کے اوپر ہم نے کہاکہ رافضی ویہودی ونصرانی قطعی کافر ہے اس لحاظ سے ہم کو ان کے یہاں کھانا حرام اور رنڈی وزانی وسود خوار سب کے سب گناہ کبیرہ ہیں۔آپ اس کا ثبوت دیجئے کہ کافرہیں،اس پر وہ کوئی ثبوت نہ لاسکے خاموش بیٹھے رہے۔اس سے معلوم ہوا کہ کافر ان کے نزدیك بھی نہیں ہیں اب ہم کوبحکم شریعت زید کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے اور روافض وغیر کے یہاں کھانا کیساہے؟ اس کا جواب بالتشریح والتوضیح وحوالہ کتاب تحریر فرمائے۔بینوا توجروا(بیان فرماؤ تراکہ اجروثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
زانی،شرابی،سود خوار کے یہاں کھانا خلاف اولٰی ہے مگر وہ کافرنہیں۔اور یہود ونصرانی کافر ہیں پھر یہود ونصاری باوصف کفر کے کافراصلی میں مرتد نہیں،اور رافضٰ،وہابی،قادیانی،نیچری،چکڑالوی مرتد ہیں،احکام دنیا میں مرتد سب کافروں سے بدتر ہے۔ اورکافروں کو بادشاہ اسلام جزیہ لے کر اپنے ملك میں رکھے گا بشرطیکہ جزیہ ان کے جان ومال کی حفاظت کرے گا لیکن مرتد کو تین دن سے زیادہ زندہ نہ رکھے گا تین دن میں مسلمان ہوگیا تو بہتر ورنہ سلطان اسلام اسے قتل کردے گا۔مرتد کے یہاں کھانا کھانے جانا اس سے میل جول سب حرام ہے۔زید اگر جاہل ہے اور ناواقفی میں یہ حرکت اس سے ہوئی اور اب معلوم ہونے پر علانیہ توبہ کرے تو خیر ورنہ وہ امامت کے قابل نہیں۔فورًا معزول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع