دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مصرح بہ فی عامۃ کتب المذھب وچاہ را ویران کردن ضرور نیست اگر آں مال حرام زر نقد بود فان اشتراء بہ لایورث خبثا فی المشتری علی مذھب الکرخی المعنی بہ مالم یجتمع علیہ العقد والنقد ولیس معہودا فی البیاعات ھنا بل اختار فی الطریقہ المحمدیۃ الفتوٰی علی القول الثالث ان الخبث لایسری الیہ اصلا ولو اجتمعا واگر نفس خشت وخشت کہ بآنہا تعمیر چاہ کردندمال حرام بود اگر مالك معلوم ست باذن او اباحت تو ان شد واگر مضائقہ کند قیمت تواں گرفت علی التفصیل المعلوم فی الساجۃ المذکور فی الدر وغیرہ واگر معلوم نیست لقطہ شد پس باذن قاضی وآنجا کہ قاضی نیست باجازت عالم سنی فقہ بلد وصوابدید عمائد مسلمین صرف چاہ تواں شد کمافی الخانیۃ وغیرھا۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مالك بھی اس کا مالك نہیں۔(یعنی اس میں تصرف اور پابندی کرنے کااختیار نہیں رکھتا)جیسا کہ مذہب کی عام کتابوں میں تصریح موجود ہے اور کنویں کوغیر آباد کرنا کوئی ضروری نہیں،اگر وہ مال حرام نقدی زرہو تو اس کے ساتھ اسے خریدنا امام کرخی کے مذہب میں خرید کردہ چیز میں خباثت نہیں پیدا کرتا،اوریہی قابل قبول فتوٰی مذہب ہے بشرطیکہ اس پر عقد اور نقد کا اجتماع نہ ہو پس خرید وفروخت کے باب میں یہاں یہ معہود(متعین)نہیں بلکہ طریقہ محمدیہ میں ایك تیسرے قول کو پسند فرمایا کہ بالکل خباثت اس تك سرایت ہی نہیں کرتی اگر چہ دونوں عقد ونقد کا اجتما ع ہو،اگر صرف اینٹ،لکڑی کہ جس سے کنویں کی تعمیر کرتے ہیں حرام مال کی ہو،اگر مالك معلوم ہو تو اس سے اجازت اور اباحت ہوسکتی ہے(یعنی لی جاسکتی ہے)لیکن اگر تنگدل ہو تو قیمت وصول کرلے اس معلوم تفصیل کے مطابق جو درمختار وغیرہ میں مذکور ساگوان لکڑی کے متعلق گزر چکی ہے۔اور اگر مالك اشیاء معلوم نہ ہو تو پھر وہ چیزیں لقطہ(یعنی گری پڑی چیز)کی طرح ہوگئیں،تو فتاوٰی قاضی خاں وغیرہ کی تصریح کے مطابق ان چیزوں کو کنویں پر خرچ کیا جاسکتاہے بشرطیکہ قاضی اجازت دے اگر وہاں قاضی موجود نہ ہو تو پھر وہاں کے بڑے فقیہ سنی عالم اور عام مسلمانوں کے اکابرین کا صوابدید پر ایسا کیا جاسکتاہے۔اور اﷲ تعالٰی سب سے بڑا عالم ہے۔(ت)

مسئلہ ۲۴۰:       از مشہر محلہ بحاری پور متصل مسجد بی بی جی مرحومہ مسئولہ جناب سلطان احمد خاں صاحب     ۲۸ ذی قعدہ ۱۳۳۰ھ

خاکی انڈا کھانا جائز ہے یانہیں؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن