دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مسئلہ۲۳۳ تا ۲۳۷: از بمبئی محلہ چوٹا بھٹی مسئولہ مولوی عبدالقادر صاحب مدرس اول مدرسہ کمون سیٹھ ۵ رجب المرجب ۱۳۲۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفیان شرع متین ان مسائل میں:

(۱)اولیائے کرام کے مزا رپر واسطے فاتحہ وامداد مردوں اور عورتوں کو جانا درست ہے یانہیں؟

(۲)شادی میں دف تاشہ بجانا درست ہے یانہیں؟

(۳)شادی میں لڑکیوں کا گانا درست ہے یانہیں؟

(۴)تیجہ،دسواں،چہلم کا کھانا درست ہے یانہیں؟

(۵)مسائل بالا کو نادرست کہنے والا کیا سمجھا جائے ازروئے شرع شریف کیا حکم ہے؟ بینو توجروا(بیان فرماؤ اور اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

(۱)مزارات اولیاء کرام پر بلحاظ آداب ومراعات احکام شرعیہ فاتحہ واستمداد واستفادہ کے لئے مردوں کا جانا جائز ومندوب ومحبوب ومرغوب ہے۔شاہ عبدالعزیز صاحب تفسیر عزیزی میں لکھتے ہیں:

ازاولیاء مدفونین انتفاع واستفادہ جاری ست [1]۔

اہل قبور اولیاء سے فائدہ اور استعفادہ جاری ہے یعنی ہر دورمیں لوگوں کا معمول ہے۔(ت)

مگر عورتوں کو حاضری سے روکنا ہی انسب واسلم ہے،

کما افادہ فی الغنیۃ وبیناہ فی فتاوٰنا واﷲ سبحنہ و تعالٰی اعلم۔

جیسا کہ الغنیہ میں اس کا افادہ پیش کیا اور ہم نے اسے اپنے فتاوٰی میں بیان کیا واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم۔

(۲)دف کہ بے جلا جل یعنی بغیر جھانجھ کا ہو اور تال سم کی رعایت سے نہ بجایاجائے اور بجانے والے نہ مرد ہوں نہ ذی عزت عورتیں، بلکہ کنیزیں یاایسی کم حیثیت عورتیں اور وہ غیر محل فتنہ میں بجائیں تو نہ صرف جائز بلکہ مستحب ومندوب ہے۔

للامر بہ فی الحدیث والقیود مذکورۃ فی ردالمحتار وغیرہ شرحناھا

حدیث میں مشروط دف کے بجانے کاحکم دیا گیا اور اس کی تمام قیود کو فتاوٰی شامی وغیرہ میں ذکر

 


 

 



[1] تفسیر عزیزی پارہ عم استفادہ از اولیاء مدفونین سورۃ عبس مسلم بك ڈپو لال کنواں دہلی ص۱۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن