دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مسئلہ ۲۲۹:             از شہر محلہ جامع مسجد                   ۱۴جمادی الاولٰی

حلال جانور مادہ سے نر جانور حرام جفتی کرے جو بچہ اس سے پیدا ہو خواہ بشکل مادہ یا نر یا دونوں کی شکل ہو وہ بچہ حرام ہوگا یاحلال؟

الجواب:

مادہ جب حلال ہے تو بچہ حلال ہے کہ جانور میں نسب ماں سے ہے نہ کہ باپ سے،وھو الصحیح کما فی الہدایۃ [1]وغیرھا (اوریہی صحیح ہے جیسا کہ ہدایہ وغیرہ(کتب فقہ احناف)میں مذکور ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳۰:            حضرت فاطمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی فاتحہ کا کھانا مردوں کو کھانا چاہئے یانہیں؟

الجواب:

چاہئے،کوئی ممانعت نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳۱:             ضرورت کوحرام چیز کھانا یا استعمال میں لانا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

اگر بھوك پیاس سے مرتاہو اور کوئی شے پا س نہیں اور جانے کہ اس وقت کھائے پیئے گا نہیں تو مرجائے گا ایسی صورت حرام شے کھانا پینا اس قدر جس سے اس وقت جان بچ جائے جائز ہے۔یوہیں اگر سردی سخت ہے اور پہننے کو حرام کے سوا کچھ پاس نہیں اور نہ پہنے تو مرجائے گا یا ضرر پائے گا تو اتنی دیر پہن لینا جائز ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳۲:            شراب پینا خدا کے راستے کو روکتی ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اور اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

بیشك ضرور روکتاہے اور اس کے پینے والے پر اﷲ تعالٰی نے لعنت فرمائی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] الہدایۃ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن