دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

کھاتے ہیں ان کے یہاں کا کھانا کھانا جائز ہے یانہیں؟(ت)

(۲)مسلمانوں کو قصد ا شکار سور کا کھانا اوربلم سے مارنا اور کتے سے اور اہل ہنود کو کھلانا جائز ہے یانہیں؟

(۳)سود لینے والے کے یہاں کھانا کھانا جائز ہے یانہیں؟ ایك مولوی صاحب نے کہا کہ اگر اس کی آمدنی اور جگہ سے بھی ہے تو اس کے یہاں کھانا کھانا جائز ہے۔بینوا توجروا(بیان فرماؤ اور اجروثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

(۱)جو کفار اس بدجانور کو کھاتے ہیں جیسے ٹھاکر وغیرہ،بہتر یہ ہے کہ ان کے یہاں کی روٹی سے بھی احتراز کیا جا ئے کہ ظاہر یہی ہے کہ ان کے برتن اوربدن سب نجس ہوتے ہیں،اور یہی حال ان کے بامنوں وغیرہ اقوام کا بھی ہے کہ وہ سوئر نہ کھائیں تو گوبر اور بچھیا کاموت تو ان سب کے نزدیك پاك بلکہ پبتر ہے وہ سب نجس ہیں مگر شریعت آسان ہے جب تك کسی خاص شے میں حرمت یا نجاست کا حال معلوم نہ ہوہمارے لئے پاك وحلال ہے ورنہ بازار کا دودھ،گھی،مٹھائی سب کایہی حال ہے۔امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:

بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حراما بیعینہ [1]۔

ہم اسی کو لیتے ہیں(یعنی عمل کرتے ہیں)جب تك کسی شئی کے حرام ہونے کو پہچان نہ لیں۔(ت)

(۲)سوئر اگر کھیتی وغیرہ کو ضرر دے یا اس سے انسان یا مویشی پر حملہ آوری کااندیشہ ہو تو اسے کتے سے شکار کرنا خواہ بلم یا بندوق سے مارنا جائز بلکہ مستحب،بلکہ بعض اوقات میں فرض وواجب ہے۔مگر ہندو وغیرہ کسی کافر کو اس کا کھلانا یا اس کے پاس بھجوانا سخت حرام ہے۔کہ کھانے اور کھلانا ایك حکم ہے۔اشباہ میں ہے:

ماحرم اخذہ حرم اعطاؤہ [2]۔

جس چیز کالینا حرام ہے اس کا دینا بھی حرام ہے۔(ت)

(۳)سود خوار کے یہاں نہ کھانا بہتر ہے خصوصا عالم ومقتداء کو اورفتوٰی وہی ہے کہ جب تك کسی خاص مال کی حرمت معلوم نہ ہو منع نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] الفتاوی الہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الثانی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۴۲

[2] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ الرابعہ عشر ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۱۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن