دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

بھی اپنے کنویں سے پانی بھرنے دینااور اس کو کنویں سے آپ پینا جائز ہے لہذا بندہ امیدوار ہےکہ جناب جواب باصواب مع مہر اعلٰی کے مرحمت فرمائیں۔ آپ کا کفش بردار ممتاز حسین۔

الجواب:

اول لڑکی لڑکوں کے مربیوں پر لازم ہےکہ انھیں پوری کافی تنبیہ کریں کہ آئندہ ایسی حرکت پھر نہ کریں اول تو روٹی چھین کر کھانا کیسی ناپاك حرکت ہے۔نابالغ پر اگر چہ گناہ نہ ہو۔مگر ایسی حرکات سے انھیں بچانا لازم ہے ورنہ ان کی یہی عادت رہے گی،اور پھر بدخصلت شرعا معصیت بھی ہوجائے گی،لہذا اگر چہ نماز بچوں پر فرض نہیں،حدیث میں ارشاد ہوا:

مروا صبیاننکم بالصلٰوۃ اذا بلغوا سبعا و اضربوھم علیہا اذا بلغوا عشرا [1]۔

اپنے بچوں کو نماز کاحکم دو جب وہ سات برس کے ہوں اور نماز پر انھیں مارو جب وہ دس برس کی ہوجائیں۔

دوسرے یہ کہ بھنگی کی روٹی کھانی ضرور شرعا ممنوع اورآدمی کی سخت بے قدری پردلیل ہے جس نے یہ کہا کہ بھنگی کی روٹی کھانے پینے میں حرج نہیں اس نے محض غلط کہا وہ شریعت مطہرہ کے مصالح سے آگاہ نہیں ۱جو بات عام مسلمانوں کی نفرت کی موجوب ہو شرعًا منع ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

بشروا ولاتنفروا [2]۔

خوشخبری سناؤ اور نفرت نہ دلاؤ۔(ت)

۲جس بات میں آدمی متہم ہو مطعون ہو انگشت نماہو شرعًا منع ہے۔ رسول اﷲ صلی ااﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے حدیث ہے:

من کان یؤمن باﷲ والیوم الاخر فلا یقف مواقف التہم [3]۔

جوکوئی اﷲ تعالٰی اور روز قیامت پرایمان رکھتاہے وہ تہمت والے مقامات پر ٹھہرنے سے پرہیز کرے۔(ت)

 


 

 



[1] مسند امام احمد عن عبداﷲ بن عمرو بن العاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۱۸۰

[2] صحیح البخاری کتاب العلم باب ماکان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یتخولھم بالموعۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۶

[3] مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی باب ادراك الفریضہ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۲۴۹،حاشیہ الطحطاوی علی مراقی الفلاح باب مایفسد الصوم نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۳۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن