30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۲۴:مرسلہ ڈاکٹر محمد واعظ الحق سعداﷲ لودی ڈاکخانہ خسروپور ضلع پٹنہ مولوی ضیاء الدین صاحب ۱۵ ربیع لآخر ۱۳۲۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ عرق تاڑ جس کو اس ہندوستان میں تاڑی کہتے ہیں بذانہٖ حلال ہے یاحرام،تاڑی ایسی صورت میں کہ شب کو نیا برتن تاڑ میں لگایا جائے اور علی الصباح اتارلیا جائے اور اس میں کسی قسم کا سکہ نہ پید ہو تو حلال ہے یاحرام؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤتاکہ اجر پاؤ۔ت)
الجواب:
تاڑی فی نفسہٖ ایك درخت کاعرق ہے۔جب تك اس میں جوش وسکر نہ آئے طیب وحلال ہے جیسے شیرہ ا نگور،لوگوں کا بیان ہے کہ اگر کور اگھڑاوقت مغر ب باندھیں اور وقت طلوع اتار کر اسی وقت استعال کریں تو اس میں جوش نہیں آتا۔اگر یہ امر ثابت ہو تو اس وقت تك وہ حلال وطاہر ہوتی ہے۔جب جوش لائے ناپاك وحرام ہوئی،مگر اس میں تنقیح طلب یہ امر ہے کہ آیا حرارت ہوا بھی چند گھنٹے یا چند پہر ٹھہرنے کے بعد اس عرق میں جوش وتغیر لاتی ہے یانہیں،اگر ثابت ہو تو شام کے وقت تاڑی چند پیڑوں سے بقدر معتدبہ نکال کر کسی ظرف میں بند کرکے صبح تك رکھ چھوڑیں تو ہرگز متغیر نہ ہوگی جب تك آفتاب نکل کر دیر تك دھوپ سے اس میں فعل نہ کرے جوش نہیں لاتی تو اس صورت میں وہ بیان مذکور ضرور پایہ ثبوت کو پہنچے گا ورنہ صراحت معلوم ہے کہ شام کو جو گھڑا لگایا جائے گا تاڑی اس میں صبح تك بتدریج آیا کرے گی تو وہ اجزاء کہ اول شام آئے تھے طول مدت کے سبب حرارت ہو اسے ان کا تغیر منظنون ہے اور جوش وتغیر محسوس نہ ہونا اس وجہ سے ہے کہ وہ اجزاء جنھیں مدت اس قدر نہ گزرے کہ ہنوز تغیر کی حد تك نہ پہنچے کثیروغالب میں اس تقدیر پر اس سے احتراز میں سلامتی ہے۔
مسئلہ ۲۲۵: مرسلہ شیخ ممتاز حسین صاحب از رمپورہ تھانہ بھوحی پورہ پرگنہ بریلی ۱۶ جمادی الاولٰی ۱۳۲۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ دو لڑکی اور ایك لڑکے نے خاکروب کی لڑکی سے روٹی چھین کر کھالی،ایك لڑکی کی عمر چودہ برس کی اور دوسری کی گیارہ برس کی،اور لڑکے کی عمر دس برس کی اب ان کے ساتھ کھانا کھانا یا ان کے ہاتھ کی کوئی چیز لینا اور کنویں سے پانی بھروانا درست ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤاور اجر وثواب پاؤ۔ت)بعض صاحبوں نے فرمایا ہے کہ روٹی کے کھانے سے یا خاکروب کے چھونے سے کوئی نقصان نہیں،اگر یہ بات درست ہے تو جس مسلمان کا جی چاہے وہ خاکروب کی روٹی کھائے اور پانی پئے،پھرعلیحدہ کیوں کیا ہے۔خاکرو ب کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع