30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مروی،
|
فقد اخرج ابونعیم عن عبداﷲ بن السائب عن ابیہ عن جدہ وقال ھو وھم والصواب ابن عبداﷲ بن السائب عن ابیہ عن جدہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما قال رأیت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یأکل ثریدا متکئا علی سریر ثم یشرب من فخارۃ [1]۔ |
بیشك عبداﷲ بن سائب سے بواسطہ اپنے باپ اپنے دادا، محدث ابونعیم نے اس کو تخریج کیا اور فرمایا۔یہ وہم ہے ٹھیك یوں ہے ابن عبداﷲ بن سائب عن ابیہ عن جدہ(رضی اﷲ تعالٰی عنہما)فرمایا میں نے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو تخت پر تکیہ لگائے کھانا(ثرید)کھاتے ہوئے دیکھا پھر پختہ مٹی کے برتن سے پانی پیتے ہوئے بھی دیکھا(ت) |
ہاں عادت کریمہ زمین پر دسترخوان بچھا کر کھانا تناول فرمانا تھی اور یہی افضل،
|
اخرج الالمام احمد فی کتاب الزھد عن الحسن مرسلا والبزار نحوہ عن ابن ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا اتی بطعام وضعہ علی الارض [2]،واخرج الدیلمی فی مسند الفردوس عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ یرفعہ الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم صنعہا علی الحضیض ثم قال انما انا عبد اٰکل کما یاکل العبد واشرب کما یشرب العبد [3]،واخرج الدارمی و |
امام احمد نے کتاب الزہد میں امام حسن سے بغیر سند(یعنی مرسلًا)تخریج فرمائی،محدث بزار نے اسی کی مثل ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عن سے تخریج فرمائی،جب حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا لایا جاتا تو آپ اسے زمین پر خود رکھ دیتے،محدث ویلمی نے مسند الفردوس میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مرفوعا تخریج فرمائی یعنی حضرت ابوہریرہ نے حضور اقدس سے روایت کی حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کا طریقہ کار یہ تھا کہ کھانا زمین پر رکھ کر خود زمین پر بیٹھ جاتے اور فرماتے میں ایك بندہ ہوں اس لئے اس طریقے سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع