30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی طرف رغبت ہوگی تو ضرور لے اور اگر حالت ایسی ہے کہ نہ لینے میں اسے کوفت پہنچےگی اور اپنے مذہب باطل سے بیزار ہوگا تو ہر گز نہ لے،اور گر اندیشہ ہے کہ لینے کے باعث معاذاﷲ اپنے قلب میں کافر کی طرف سے کچھ میل یا اس کے ساتھ کسی امر دینی میں نرمی ومداہنت راہ پائے گی تو اس ہدیہ کو اگ جانے اور بیشك تحفوں کا رغبت ومحبت پیدا کرنے میں بڑا اثرہوتا ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
تھادوا تحابوا۔رواہ ابو یعلی [1] بسند جید عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ زاد ابن عساکر وتصافحوا یذھب الغل عنکم [2] و عندہ عن ام المومنین الصدیقۃ رفعتہ تھادوا تزدادو احبا[3] الحدیث۔ |
ایك دوسرے کو ہدیہ دے دیا کرو تاکہ آپس کی محبت میں اضافہ ہو،ابویعلی نے اس کو جید سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے۔اور ابن عساکر نے یہ اضافہ کیا کہ ایك دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیا کرو۔(یعنی ہاتھ ملایا کرو)اس سے تمھارا باہمی کینہ دور ہوگا اور اسی نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے مرفوعا روایت کیاہے ہدیہ دیا کرو تاکہ تمھاری باہمی محبت میں اضافہ اورترقی ہو الحدیث(ت) |
ایك حدیث میں ہے۔حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الہدیۃ تذھب بالسمع والقلب والبصر۔رواہ الطبرانی [4] فی الکبیر عن عصمۃ بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ حسنہ السیوطی وضعفہ الہیشمی وغیرہ۔ |
ہدیہ آدمی کو اندھا،بہرا،دیوانہ کردیتا ہے(امام طبرانی نے اس کو معجم کبیر میں عصمۃ بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔امام سیوطی نے اس کی تحسین فرمائی جبکہ ہیثمی وغیرہ نے اسے ضعیف قرار دیا۔(ت) |
نیز حدیث میں ہے۔فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
الھدیۃ تعور عین الحکیم،اخرجہ الدیلمی [5] |
ہدیہ حکیم کی آنکھ اندھی کردیتاہے(دیلمی نے بسند |
[1] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن ابی ہریرۃ حدیث ۱۵۰۵۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶ /۱۱۰
[2] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن ابی ہریرۃ حدیث ۱۵۰۵۶ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶ /۱۱۰
[3] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن عائشہ حدیث ۱۵۰۵۷ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶ /۱۱۰
[4] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث ۴۸۸ المکتبہ الفیصلیہ ۱۷ /۱۸۳
[5] الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ۶۹۶۹ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳ /۳۳۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع