30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تعالٰی علیہ وسلم [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
لگیں اور اس میں دوسروں کو غیبت میں اور اپنے آپ کو تہمت میں ڈالنا ہے جبکہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ جوکوئی اﷲ تعالٰی او ریوم آخرت پر ایمان رکھتاہے وہ مقامات تہمت سے بچے یعنی وہاں نہ ٹھہرے بلکہ اس باب میں حضور نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے بھی روایت کیا کی گئی ہے۔اور اﷲ تعالٰی سب سے بڑا عالم ہے۔(ت) |
مسئلہ ۲۰۷: از گلگت مرسلہ سردار امیر خاں ملازم کپتان اسٹوٹ ۲۱ ذی الحجہ ۱۳۱۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں :ایك ڈنڈی دار پیالے میں جس میں کچھ بال نہ پڑا ہو اگر ہم نے اس میں چائے بنائی اس کو قوم نصارٰی نے آکر ڈنڈی پکڑ کر صرف اٹھالیا اور وہ چائے ہم کو پینا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجرو ثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
جائز ہے۔مسلمان کے مذہب میں چھوت نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۰۸: ۲۰ ربیع الآخر ۱۳۱۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ مسلمان جو اینٹ کے کاروبار کرتے ہیں ان کے یہاں کمھار نوکر ہیں،اگر یہ کمھار ہندوکبھی اپنے یہاں سے پوری پکوا کرلائیں یا بازار سے اپنی آمدنی میں سے مٹھائی وغیرہ خرید کرکے دیں تو اس کا لینا اور کھانا درست ہوگا یا نہیں؟ اور نیز عام اہل ہنود کے یہاں کے کھانے کا جوطریق رسم کچھ بھیجیں لینا اور کھانا درست ہے یانہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کافروں کے ہدیے قبول بھی فرمائے اور د بھی فرمائے۔کسرٰی بادشاہ ایران نے ایك خچر نذر کیا۔قبول فرمایا:
|
الحاکم فی المستدرك عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما قال ان کسرٰی اھدی للنبی صلی اﷲ تعالٰی |
حاکم نے مستدرك میں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی ہے انھوں نے فرمایا کسرٰی شاہ ایران نے آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی |
[1] مراقی الفلاح مع حاشیہ الطحطاوی باب ادراك الفریضۃ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۲۴۹،حاشیہ الطحطاوی فصل مایکرہ للصائم نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص ۳۷۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع