دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

سامنے رکھ کر چھری اور کانٹے سے علیحدہ کاٹا یہاں تك کہ اس کا ہاتھ نہ لگاہے اگر اس کوکوئی شخص غفلت سے کھائے تو کیسا ہے؟

الجواب:

(۱تا ۳)اصل اشیاء میں طہارت وحلت ہے جب تك تحقیق نہ ہو کہ اس میں کوئی ناپاك یا حرام چیز ملی ہے محض شبہہ پر نجس وناجائز نہیں کہہ سکتے۔ردالمحتارمیں ہے:

لایحکم بنجاستھا قبل العلم بحقیقتھا [1]۔

حقیقت حال معلوم ہونے سے پہلے اشیاء کی نجاست کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔(ت)

اسی میں ہے:

فی التاتارخانیۃ من شك فی انائہ اوثوبہ اوبدنہ اصابتہ نجاسۃ او لافھو طاھر مالم یستیقن وکذا الآبار والحیاض والحباب الموضوعۃ فی الطرقات و یستقی منھا الصفار والمسلمون والکفار وکذا ما یتخذہ اھل الشرك اوالجھلۃ من المسلمین کالسمن و الخبز والاطعمۃ والثیاب [2]اھ ملخصًا۔

تاتارخانیہ میں مذکور ہے کہ اگر کسی شخص کو اپنے جس، لباس یا برتن کے بارے میں شك ہو کہ آیا وہ ناپاك ہیں یا نہیں تو جب تك اس کا شك یقین کی حدتك نہ پہنچے وہ پاك ہی تصور ہوں گے اور یہی حکم ہے کنووں،تالابوں اور گھڑوں کے بارے میں جو راہوں میں رکھے گئے ہوں اور مسلمان،کافر، چھوٹے بڑے سب ان سے سیراب ہوتے ہوں اسی طرح مشرکین وکفار اور جاہل وناواقف مسلمانوں کی تیار کردہ اشیائے خوردو نوش کاحکم ہے(کہ محض شك سے ناپاك متصور نہیں ہوں گی)اھ ملخصًا۔(ت)

ہاں اگر کچھ شبہہ ڈالنے والی خبر سن کر احتیاط کرے تو بہتر ہے لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیف وقدقیل [3](اس لئے کہ حضور نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے یہ کیسے ہوسکتاہےحالانکہ(اس کے متعلق)ایسا کہا گیا ہے۔ت)مگر ناجائز وممنوع نہیں کہہ سکتے،سینگ ہر جانور یہاں تك کہ مردار کا بھی پاك ہے  


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الطہارۃ باب الانجاس داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۲۲۰

[2] ردالمحتار کتاب الطہارۃ باب الانجاس داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۱۰۲

[3] صحیح البخاری کتاب العلم باب الرحلۃ فی المسئلۃ النازلۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۹،مسند امام احمد بن حنبل عن عقبہ بن حرث دارالفکر بیروت ۴ /۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن