دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

کسان مذکورراباید کہ چارہ کار خود سازندوبمجمع مسلمین بتوبہ ومعذرت پردہ زند کہ بے سبب افروختہ اند بآب اعتذار بنشانند وغبار ملالےکہ بر خاطر مسلماناں از جانب آناں نشستہ است بیفشانند حکم ایں قدرست اماکار مسطور باخراج ایشاں از زمرہ مسلمان نیرزد تفریط وافراط ہر دو بدست ومیزان اعتدال بدست حق پرست نظر ست۔سبحنہ وتعالٰی اعلم۔

لہذا مذکورہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کام کی تدبیر(چارہ) کریں اور مسلمانوں کی مجلس میں توبہ اور معذرت میں مشغول ہوں کہ بغیر سبب جلائی ہوئی آگ کو معذرت کے پانی سے بجھائیں۔اور بے چینی وتنگ دلی کا گردوغبار جو ان کی طرف سے مسلمانوں کے دلوں پر بیٹھ گیا ہے اسے جھاڑدیں۔ صرف اتنا ہی حکم ہے لیکن یہ کام جو سوال میں بیان کیا گیا ہے کہ انھیں مسلمانوں کے گروہ سے نکال دیا جائے یہ جائز اور مناسب نہیں۔پس افراط وتفریط(زیادتی وکمی)دونوں ہی برے ہیں۔اور حق پرستوں کے ہاتھوں میں عدل ترازو محفوظ ہے۔اﷲ تعالٰی پاک،برترا ور سب کچھ جاننے والا ہے۔ (ت)

مسئلہ ۲۰۳ تا ۲۰۶:                                از گلگت چھاؤنی جوئنال مرسلہ سید محمد یوسف علی صاحب                               شعبان ۱۳۱۲ھ

جناب مولوی صاحب مخدوم مکرم سلامت،بعد آداب تسلیمات کے گزارش یہ ہے کہ براہ مہربانی اس کا جواب بہت جلد مرحمت فرمائے گا کیونکہ اس جگہ پر خط عرصہ سے پہنچتا ہے۔بوجہ برف کے جواب کے واسطے عرصہ دو ماہ کا ہونا چاہئے۔بندہ کو اس وقت سوا آپ کے اور کوئی نہیں یاد آیا۔امیدوارہوں کہ اکثر یہاں کے لوگ ناواقف ہیں۔چند باتیں میں سوال میں لاتاہوں ان کا جواب دیجئے گا۔فقط۔

(۱)انگریز کے ولایت کی چند چیزیں ایسی ہیں جو کہ بوجہ یہاں دستیاب نہ ہونے کو ان کو استعمال کرنا اول تو مکھن وہاں سے گائےکے دودھ کا بن کے ٹین کے بکس میں بند ہوکر آتاہے اس پر گائے کا نمونہ بھی بنا ہوتاہے اس کوخرچ میں لانا جائز ہے یانہیں؟

(۲)اس طرف سے گائےکا دودھ ٹین کے بکس میں آتاہے چند شخص کہتے ہیں یہ اچھا ہے چند شخص اعتراض کرتے ہیں دیکھا ہوا کوئی صحیح نہیں بتلاتا صرف سنے ہوئے پر برتتے ہیں۔

(۳)ایك قسم کا دانت صفا کرنے کا بجائے مسواك کے انگریزی برش ہے اس سے دانت خوب صفا ہوتے ہیں چند شخص کہتے ہیں اس کا دستہ ہاتھی دانت کا ہے اور سینگ کے بال ہیں فرض کا اگر سینگ کے بال ہیں ان کو منہ میں لینا کیساہے؟ چونکہ کوئی اس سے اصلا خبر نہیں رکھتا عقل سے ہاتھی دانت بتاتے ہیں۔

(۴)یہ کہ بکری ہم نے اپنے ہاتھ سے ذبح کردی اس کو اپنے ہاتھ سے پکایا اس کو انگریز نے اپنے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن