دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

الجواب:

اگر چہ کسان مذکور ایں قدر احتیاط کردن کہ طعام پختہ ہمچوں ناکساں نخوردند بلکہ خورد نیہا گرفتہ خود پختہ بکار بردند اما تاہم ایں کار ختطا وبے جا افتادہ کہ اموال ہمچوں حرام وناپاك پیشگان خبیث ست در حدیث کسب حجام را بسبب ملابست بجاست خون خبیث فرمودہ اند با آنکہ پیشہ او کہ خون کشیدن ست شرعًا حلال است احمد ومسلم وابوداؤد والنسائی عن رافع بن خدیج رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ثمن الکب خبیث ومھر البغی خبیث وکسب الحجام خبیث [1]، پس کسب خوکیاناں بدرجہ اولٰی اخبث واشنع باشد باز ایں کاربحب عرف دیار باعث تنفیر مسلمین وانگشت نمائی در بردران دین مے شود ہر کار یکہ چناں ست شرعا مکروہ ناشایانست تاآنکہ علماء گفتہ اند درشہرے کہ مرد مان بخضاب اعنی خضاب جائز کہ غیر سوا دست خوکردہ باشند آنجا ترك

اگرچہ مذکورہ لوگوں نے اس قدر احتیاط برتی کہ ان نااہلوں کا پکا یا ہوا کھانا نہیں کھایا بلکہ کھانے کی اشیاء خود لے کر پکائیں اور اس طرح اپنے ہاتھوں سے پکا کر کھایا مکر پھر بھی ان کی یہ حرکت نامناسب اور بے جاقرار پاتی ہے۔حرام اور ناپاك پیشہ کرنے والوں کا مال خبیث(گندہ)ہے،چنانچہ حدیث میں پچھنے لگانے والوں کی کمائی کو ناپاك اور خون کے تلبس کی وجہ سے خبیث فرمایا گیا حالانکہ اس کا پیشہ خون کھینچنا شرعا جائز ہے۔چنانچہ مسند احمد،مسلم،ابوداؤد اور سنن نسائی میں حضرت رافع بن خدیج رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالہ سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:کتے کی قیمت،بدکار عورت کا مہر یعنی اس کی کمائی اور پچھنے لگانے والے کی کمائی یہ سب خبیث یعنی گندے کام ہیں۔تو خنزیر خوروں کی کمائی بطریق اولٰی خبیث ہے۔نیزیہ کام علاقہ کے عرف میں مسلمانوں کی نفرت اور انگشت نمائی کا سبب ہے جبکہ ہر ایسا کام شرعا ممنوع ہے یہاں تك کہ علماء نے فرمایا ہے کہ جس شہر میں جائز خضاب یعنی سیاہ خضاب لگانے کی عادت ہو وہاں خضاب نہ لگانا اورجہاں خضاب

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب المساقات باب تحرم ثمن الکلب قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۹،سنن ابی داؤد کتاب البیوع آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۱۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن