دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

الدعوۃ علی وجہ السنۃ [1]۔

جبکہ دعوت سنت کے مطابق ہو۔(ت)

اور اگر واقعی ایساہی ہے کہ نفس دعوت منکرات سے خالی ہو گی اگر چہ دوسرے مکان میں لوگ مشغول گناہ ہوں تو شرکت میں کوئی حرج نہیں۔

قال تعالٰی " وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ"[2]۔

اﷲ تعالٰی کا ارشاد ہے:کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ نہ آٹھائے گی۔(ت)

غایت یہ کہ میزبان گنہ گارہ ہے پھر شرعا گنہگا ر کی دعوت ہے جبکہ وہ خود گناہ پر مشتمل نہ ہو،خزانۃ المفتین میں ہے:

ان لم یکن الرجل بحال لولم یجب لایمنعھم من الفسق لاباس بان یجیب و یعطم وینکر معصیتہم وفسقھم لانہ اجابۃ الدعوۃ واجابۃ الدعوۃ واجبۃ اومندوبۃ فلا یمتنع بمعصیۃ افترنت بہا [3]۔

اگر کسی شخص کی ایسی پوزیشن ہو کہ کہ اگر یہ دعوت قبول نہ کرے تب بھی وہ گناہ اور نافرمانی سے باز نہیں آئیں گے۔تو پھر دعوت کی قبولیت میں کوئی حرج اور مضائقہ نہیں۔البتہ ان کے گناہ اور نافرمانی کا انکار کرے کیونکہ اس نے تو دعوت قبول کی(یعنی خود کوئی خلاف ورزی نہیں کی)اور دعوت قبول کرنا واجب ہے یا مستحب لہذا ایسی دعوت جس سے گناہ پیوست ہو ممنوع نہیں۔(ت)

مگر عالم اگرجانے کہ میری اتنی شرکت پر بھی عوام مجھے متہم ومطعون کرینگے تو نہ جائے کہ مواقع تہمت سے بچنا چاہئے اور مسلمانوں پر فتح باب غیبت ممنوع ہے۔

عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من کان یؤمن باﷲ والیوم الاخر فلا یقفن مواقف التہم ذکرہ الشرنبلالی وغیرہ[4]۔

حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو کوئی اﷲ تعالٰی اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے تو وہ مقامات تہمت سے بچے،اس کو علامہ حسن شرنبلالی وغیرہ نے ذکر کیا۔(ت)

 


 

 



[1] الکفایۃ مع الفتح القدیر کتا ب الکراھیۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۸ /۴۵۰

[2] القرآن الکریم ۶/ ۱۶۴

[3] فتاوٰی ہندیہ بحوالہ خزانۃ المفتین کتاب الکراھیۃ الباب الثانی عشر مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵ /۳۴۳

[4] مراقی الفلاح شرح نورالایضاح مع حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح کتا ب الصلوٰ،ۃ باب ادراك الفریضۃ ص۲۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن