دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

بحال لوامتنع عن الاجابۃ منعہم عن فسقہم لا تباح لہ الاجابۃ بل یجب علیہ ان لایجب لانہ نھی عن المنکر [1]۔

خاندان سے غیر متعلق ایك نیك شخص کو بھی دعوت نامہ بھیجا ائمہ کرام فرماتے ہیں کہ اگر وہ شخص اس دعوت کو قبول نہ کرتے ہوئے انھیں غلط قسم محفل آرائی اور بدکاری سے روك سکتا ہوں تو اس کے لئے اس دعوت کو قبول کرنا مباح نہیں بلکہ اس پر دعوت کو قبول نہ کرنا واجب ہے کیونکہ گناہ سے روکنے کا عمل ا س کے لئے مقدم ہے۔(ت)

اور اگر جانتا ہے کہ میری عزت وعظمت ان کی نگاہوں میں ایسی ہے کہ میں ساتھ ہوں گا تو وہ منکرات شرعیہ نہ کرسکیں گے تو اس پرواجب ہے وموجب ثواب عظیم ہے کہ شریك ہو۔ردالمختار میں ہے:

اذ ا علم انہم یترکون ذٰلك احتراما لہ فعلیہ ان یذھب اتقانی [2]۔

جب وہ جانتاہے کہ اس کے احترام کی وجہ سے وہ گناہ والے کام چھوڑ دیں گے تو اس پر ضروری ہے کہ وہاں جائے اور شرکت کرے۔ اتقانی۔(ت)

اور اگریہ دونوں صورتیں نہیں تو اگر جانتا ہے کہ جہاں کھانا کھلایا جائے گا وہیں منکرات شرعیہ ہوں گے اور برات والے کا وعدہ محض حیلہ ہی حیلہ ہے تو ہر گز نہ جائے۔

قال اﷲ تعالٰی فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾

"[3]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:یا دآجانے کے بعد ظالموں کے ساتھ نہ بیٹھو اور مجلس نہ کرو۔(ت)

ہدایہ میں ہے:

لو علم قبل الحضور لایحضرلانہ لم یلزمہ حق الدعوۃ [4]۔

اگر جانے سے پہلے ہی اسے(منکرات شرعیہ کا)اعلم ہوجائے تو وہاں نہ جائے کیونکہ اس پر دعورت کا حق لازم نہیں ہوا۔(ت)

کفایہ میں ہے:

لان اجابۃ الدعوۃ انما تلزم اذا کانت

اس لئے کہ دعوت قبول کرنا اس وقت لازم ہوتاہے

 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ بحوالہ خزانۃ المفتین کتاب الکراھیۃ الباب الثانی عشر مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵ /۳۴۳

[2] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۲۲

[3] القرآن الکریم ۶ /۶۸

[4] الہدایۃ کتاب الکراھیۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴ /۴۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن