دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

الجواب:

بلاکراہت جائزہے۔یہی مذہب ہے اکثر فقہاء کا۔

فی ردالمحتار عن ابی مسعود الزروع المسقیۃ بالنجاسات لاتحرم ولاتکرہ عند اکثر الفقہاء[1] انتہی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

فتاوی شامی میں ابومسعود کے حوالے سے ہے کہ جن کھیتوں کو ناپاك پانیوں سے سیراب کیا گیا تو وہ اکثر ققہاء کے نزدیك حرام اور مکروہ نہیں انتھی واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۲۰۰:              ۱۱ رجب ۱۳۰۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك برات یہاں سے پیلی بھیت جائے گی میزبان وعدہ کرتاہے کہ کوئی ممنوع شرعی برات کے ساتھ راہ میں نہ ہوگا اسٹیشن ریل پیلی بھیت پر پہنچ کر سب ہمراہیوں کو کھانا کھلایا جائے گا اور ان میں جو لوگ ممنوعات شرعیہ سے پرہیز رکھتے ہیں۔انھیں کھانا کھلاتے ہی دلھن کے مکان پر معا بھیج دیا جائے گا کہ وہ علیحدہ مکانوں میں قیام کریں اور ممنوعات کے جلسہ سے بچیں انھیں بھیجنے کے بعد برأت ہمراہ باجہ وغیرہ کے دلھن کے گھر جائے گی اور وہاں دوسرے مکان میں ناچ اور آتشبازی وغیرہ ہوگی،اس صورت میں ایسی برأت کی شرکت درست ہے یا نہیں؟ اور کچھ لوگوں نے عہد نامہ لکھا تھا کہ جو اپنی شادیوں میں ناچ گانا کریں گے ہم ہر گز ان سے نہ ملیں گے انھیں بھی شرکت چاہئے یانہیں؟ بینوا توجروا (بیان فرماؤ اور اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

اگر یہ شخص جانتا ہے کہ میری خاطر ان لوگوں کو ایسی عزیز ہے کہ بحالت منکرات شرعیہ میں شرکت سے انکار کروں گا تو وہ مجبورا نہ مممنوعات سے بازرہیں گے اور میرا شریك نہ ہونا گوارا نہ کریں گے تو اس پر واجب ہے کہ بے ترك منکرات شرکت سے انکار کرے۔خزانۃ المفتین میں ہے:

رجل اتخذ ضیافۃ للقرابۃ اوولیمۃ اواتخذ مجلسا لاھل الفساد فد عارجلا صالحا الی الولیمۃ قالو ان کان ھذا الرجل

ایك شخص نے اپنے رشتہ داروں اور قرابتداروں کے لئے عام دعوت طعام یا دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا اور ساتھ ہی کھیل تماشے لہو ولعب کی مجلس بھی فسادیوں کے لئے آراستہ کی اور

 


 

 



[1] رد المحتار کتا ب الحظروالاباحۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن