دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

 

سے اسی طرح منقول ہے۔اھ۔اقول:(میں کہتاہوں)جب یہ ذبیحہ ہونے کے بعد حلال ہے تو پھر جس مسئلہ کے متعلق سوال کیا گیا وہ بطریق اولٰی حلال ہے۔(ت)

اور شیخ محقق رحمۃ اﷲ تعالٰی نے مجمع البرکات میں فرماتے ہیں:

مایاتی المجوس فی نیروز ھم من الاطعمۃ یحل اخذ ذلك ولا حتراز عنہ اسلم کذا فی مطالب المومنین ناقلا عن الذخیرۃ [1]اھ ملخصا اقول فاذا کان الاحتراز عن ھذا اسلم مع انہ لیس الاطعاما صنعہ لیوم زینتہم فالمستفسر عنہ اجدر بالاحتراز واحری کما لا یخفی۔

آتش پرست اپنی عیدمیں جو کھانے وغیرہ لاتے ہیں ان کالینا حلال ہے ہاں البتہ ان سے بچنا زیادہ سلامتی کی راہ ہے۔اسی طرح مطالب المومنین میں ذخیرہ کے حوالے سے منقول ہے۔تلخیص پوری ہوئی،اقول(میں کہتاہوں)جب اس سے بچنا زیادہ سلامتی ہے باجود یکہ یہ صرف وہ کھانا ہے جو انھوں نے اپنی زیب وزینت کے دن کے لئے تیار کیا ہے لہذا جس کے متعلق سوال کیاگیا وہ بچنے کے زیادہ قابل اور لائق ہے جیسا کہ پوشیدہ نہیں۔(ت)

اگر کفار اس پر شاہ کو بطور تصدق بانٹ رہے ہوں جب تو ہر گز پاس نہ جانے یا رب مگر بضرورت شدیدہ کہ صدقہ کے طور پر لینے میں معاذاﷲ مسلمان کی ذلت اور گویا کافر کے ہاتھ اس کے ہاتھ پر بالا کرنا ہے۔حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الیدالعلیا خیر من الید السفلی والید العلیا ھی المنفقۃ والید السفلی ھی السائلۃ اخرجۃ الشیخان[2] وغیرھما عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اونچا ہاتھ نیچے ہاتھ سے بہتر ہے اور دینے والا ہاتھ اونچا ہے اور مانگنے والا نیچا،(بخاری،مسلم اور ان دو کے علاوہ باقی لوگوں نے عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہماا سے اس کی تخریج کی۔ ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۹:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس درخت کو پاخانہ وغیرہ کے ناپاك پانی دئے گئے ہوں اس کا میوہ کھانا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)


 

 



[1] مجمع البرکات

[2] صحیح البخاری کتاب الزکوٰۃ باب لاصدقہ الا عن ظہر غنی الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۹۲،صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ بیان ان الید العلیا خیر من الید السفلٰی قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن