دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

طیش دلایا،جب تك مفصل نہ معلوم ہو یہ ظاہرنہیں ہوسکتا کہ کس کا قصور ہے۔مرید اشتعال وطیش کے لئے نہیں بنایا گیا اور معافی تقصیر میں کبھی تاخیر ہی مصلحت ہوتی ہے۔جیسے حضرت کعب بن مالك اور ان کے دونوں ہمراہیوں کے ساتھ پچاس شب تك کی گئی "حَتّٰۤی اِذَا ضَاقَتْ عَلَیۡہِمُ الۡاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ "[1]یہاں تك کہ اتنی وسیع زمین ان پر تنگ ہوگئی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۸۹۷:     از شہر کانپور محلہ موتی محال بردکان محمد خاں وبادل خاں سوداگران مرسلہ امیر الدین شاہ   ۲۴صفر ۱۳۳۸ھ

جناب پیر ومرشد روشن ضمیر مولوی احمد رضا خاں صاحب،السلام علیکم! بعد آداب گزراش خدمت شریف میں یہ ہے کہ میں نے آپ کا نام سنا ہے۔اور لوگوں کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ آپ بہت بڑے بزرگ ہیں مگر جب میرا کام آپ سے ہوجائے تو میں سمجھوں،پیر وہ ہی ہے جو پیر میرے میرا پردہ آپ اٹھا سکتے ہں۔یانہیں۔عمل بات کا جھگڑا ہے او رمیں مولا فضل الرحمن صاحب کے درکا خادم ہوں صرف بات چیت کرناچاہتاہوں جن اور ملائکہ سے۔پھر آپ کا بیعت بھی ہوجاؤں گا۔

الجواب:

ملائکہ سے ملاقات اور کلام کے لئے ولایت درکار،اور ولایت کسبی نہیں محض عطائی ہے۔ہاں کوشش اورمجاہدہ کرنے والوں کو اپنی راہ دکھاتےہے جنوں سے مکالمہ کی خواہش اورمصاحبت کی تمنا اصلًا خیر نہیں۔کم سے کم جو اس کا ضرر ہے یہ کہ آدمی متکبر ہوجاتاہے۔جیسا کہ حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی قدس سرہٗ نے تصریح فرمائی اور قرآن عظیم میں ہے کہ متکبروں کا ٹھکانا جہنم،والعیاذ بہ تعالٰی ھو تعالٰی اعلم۔

__________________


 

 



[1] القرآن الکریم ۹ /۱۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن