30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں ہوسکتے ایك مرید کے دو۲ پیر نہیں ہوسکتے۔یہ وسوسہ ہے اس پر عمل نہ کیا جائے،یك در گیر محکم گیر(ایك ہی دروازہ پکڑو مگر پکڑو مضبوطی سے۔ت)پریشان نظری والا کسی کی طرف سے فیض نہیں پاتا۔حدیث میں ارشاد ہوا:
|
من رزق شیئ فلیلزمہ [1]۔ |
جس کو کسی چیز میں(یعنی اس کے سبب سے)رزق دیا جائے تو چاہئے کہ اس پر لزوم اختیار کرے۔(ت) |
قرآن عظیم کی آیت بھی اسی معنی کا افادہ فرماتی ہے جو کارڈ پر نہیں لکھی جاسکتی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۴: مسئولہ جناب حکیم مقیم الدین صاحب بہیڑی ضلع بریلی ۱۱ رجب المرجب ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید مسلمان متقی تصور سے بذریعہ میز کہ سہ پایہ ہوتی ہے اور تختہ پر اس کے کچھ ایات قران عظیم کی مع تسمیہ لکھی ہوتی ہے اور میز مذکورہ کے تینوں پایوں پر حروف تہجی لکھے ہوتے ہیں ارواح مسلمانان سے اور اس بات چیت کرتاہے کہ زید اور چار پانچ اشخاص مسلمان نمازی میز کے آس پاس کرسیوں وغیرہ پر حلقہ باندھ کر آنکھیں بند کرکے مکان پاك صاف میں کہ خالی از عوام ہوتاہے میز پر ہاتھ رکھ کر جس روح کو میز پر بلانا ہوتا ہے تصور کرتے ہیں کہ فلاں شخص کی روح میز میں داخل ہوئی اور زید کہ تسبیح:
|
سبحان ذی الملك والملکوت سبحان ذی العزۃ و العظمۃ والہیبۃ والقدرۃ والکمال والجمال والکبریاء والجبروت،سبحان الملك الحی الذی لاینام ولا یموت سبوح قدوس ربنا ورب الملئکۃ والروح۔ |
اﷲ تعالٰی ہر عیب اور نقص سے پاك ہے جو جھوٹی اور بڑی بادشاہی رکھنے والا ہے۔(۱الملك و۲الملکوت)(۱)بادشاہی (۲)بڑی بادشاہی،جیسا کہ لغت وغیرہ میں مرقوم ہے۔اﷲ پاك ہے جو عزت والا بزرگی والا،رب،طاقت،کمال اجمال اور بڑی رکھنے والا ہے(الجبروت)تسلط رکھنے والا،قدرت اور عظمت والا ہے۔ پاك ہے وہ بادشاہ جو ہمیشہ ہمیشہ زندہ ہے جو کبھی سوتا نہیں اور نہ اس پر کبھی موت طاری ہوتی ہے۔بڑا منزہ اور بیحد پاك ہے۔اور وہ ہم سب کا پروردگار ہے۔تمام فرشتوں اور حضرت جبریل کا بھی پرودگار ہے۔(ت) |
کا عامل ہے۔وقت حلقہ زید اس تسبیح کی تلاوت کرتاہے۔اس اثناء میں میز کا پایہ اٹھتا ہے تو سوال کیاجاتاہے جو کچھ سوال کرنا ہوتاہے پایوں کے ذریعے سے اگر روح پڑھی ہوتی ہے تو حروف تہجی سے کہ میزے کے پایوں پر لکھے ہوتے ہیں ان کے ذریعہ سے بتلاتی ہے اور ان پڑھ روح سے کلام بہت دشواری سے ہوتاہے اور بعض روح تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع