30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گیسو دراز کے مرید ہوچکے ہوں ان کی بیعت جائز ہوگی اور ان کو جائے دیگر بیعت ہونے کاحکم ہے یا نہیں؟
(۲)جس پیر کے یہاں قوالی مع مزامیر ہوتی ہو اور اپنے مریدوں کو بھی اسی جلسہ میں شامل کراکے راگ مع مزامیر سنواتا ہو تو ایسے پیر کا مرید ہونا جائزہے یانہیں؟
الجواب:
(۱)فاسق کے ہاتھ پر بیعت جائز نہیں۔اگر کرلی ہو فسخ کرکے کسی پیر متقی،سنی،صحیح العقیدہ،عالم دین،متصل السلسلۃ کے ہاتھ پر بیعت کرے۔
(۲)مزامیر جائز نہیں۔حضور سیدنا سلطان المشائخ نظام الحق والدین سردار سلسلہ عاریہہ چشتیہ نظامیہ فوائد الفواد شریف میں فرماتے ہیں:"مزامیرحرام ست[1]"(مزامیر حرام ست۔ت)ایسے شخص سے بیعت کاحکم ہے جو کم از کم یہ چاروں شرطیں رکھتا ہو:
اول سنی صحیح العقیدہ ہو۔
دوم علم دین رکھتاہو۔
سوم فاسق نہ ہو۔
چہارم اس کا سلسلہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك متصل ہو،
اگر ان میں سے ایك بات بھی کم ہے تو اس کے ہاتھ پر بیعت کی اجازت نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۳: بمقام بریلی صدر بازار چھاؤنی رسیدہ پاس مظہر حسین کے پہنچے بروز شنبہ بتاریخ ۱۱ صفر المظفر ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك بزر گ سے خاندان قادریہ میں بیعت ہے اور اس کی طبیعت خاندان چشتیہ صابریہ میں بھی بیعت ہونے کوچاہیتی ہے اور اس کا پیر صرف خاندان قادریہ میں بیعت کرتاہے اور کسی دوسرے خاندان چشتیہ صابریہ وغیرہ میں بیعت نہیں کرتا۔اگر زید کسی دوسرے بزرگ سے خاندان چشتیہ صابریہ میں بیعت ہوجائے اور نیز اس کا پیر زندہ ہو تو ایسی صورت کچھ حرج تو نہیں ہے۔زید کاخیال ہے کہ وہ دونوں پیروں کو برابر سمجھے گا اور حسب معمول دونوں شجرے پڑھے گا اوردونوں پر عمل کرے گا۔
الجواب:
اکابر فرماتے ہیں ایك شخص کے دو۲ باپ نہیں ہوسکتے۔ایك وقت میں ایك عورت کے دو۲ شوہر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع