30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنی نعت کریم کے قصائد سنے اور ان پر انعام عطا فرمائے اس پر قیاس نہ کرے خاك کو علام پاك سے نسبت نہ دے ان کی تعظیم ان کی محبت،ان کی ثناء ان کی مدحت سب عین ایمان ہے اور اس کا اظہار واعلان فرض اہم اور ان کاذکر عین ذکر الٰہی،ان کی ثناء عین حمد الٰہی،امیر المومنین خلیفہ راشد سیدناعمر بن عبدالعزیز رضی ااﷲ تعالٰی عنہ کے حضور ایك شاعر حاضر ہوا کہ میں نے حضرت کی مدح میں کچھ اشعار کہے ہیں فرمایا میں سننا نہیں چاہتا،عرض کی نعت شریف میں کچھ عرض کیاا ہے۔فرمایا سناؤ ایسے ائمہ راشدین کااتباع کرے خصوصا قطب عالم غوث اعظم جکیسے الفاظ کہ غالبا وہ اپنے وجدان سے ان الفاظ کو اپنے لئے صادق نہ جان سکے گا۔نسأل اﷲ العفو والعافیۃ والتوفیق لاتباع اقوام طریق۔(ہم اﷲ تعالٰی سے معافی،صحت اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق مانگتے ہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۸۹: مرسلہ عبدالغفور صاحب جمعدار اسٹیشن سورون ضلع ایٹہ ۲۱ جمادی الاولٰی ۱۳۳۲ھ
گزارش یہ ہے کہ قادریہ میں سے سدا سہاگن ہوسکتاہے یانہیں؟ اگر ہوسکتاہے تو کیا چیز پہننے کا حکم ہے؟ فقط۔
الجواب:
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی اس مرد پر کہ عورتوں کی وضع بنائے،قادریہ چشتیہ کسی فرقہ کا کوئی شخص سدا سہاگن نہیں پہن سکتا سب کوحرام ہے۔اﷲ ورسول کا حکم عام ہے۔بعض مجذوبین قدست اسرارہم ہم نے جو کچھ بحال جذب کیا وہ سند نہیں ہوسکتا،مجذوب عقل وہوش دنیانہیں رکھتا۔اس کے افعال اس کے ارادہ واختیار صالح سے نہیں ہوتے وہ معذور ہے۔ ع
ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے
ع کہ سلطان نگیرد خراج از خراب
(کیونکہ بادشاہ غیر آباد اور ویران زمین سے ٹیکس نہیں لیتا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۹۰: از شیر گڑھ ضلع بریلی تحصیل بہیڑی ڈاکخانہ خاص درمدرسہ مرسلہ مسمی عظیم اﷲ نائب مدرس ۲ ذی الحجہ ۱۳۳۲ھ
|
الحمداﷲ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلٰوۃ علی رسولہ محمد والہٖ و |
ہر تعریف اﷲ تعالٰی کے لئے ہے جو سب جہانوں کا پروردگار ہے اور اس کے رسول محمد کریم پر نزول رحمت ہو اور ان کی تمام آل اور سب |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع