30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والسنۃ فجائز بل مستحب قال اﷲ تعالٰی عن العباد الصالحین واجعلنا للمتقین اماما [1] اھ ملتقطا۔ |
خالی ہو تو نہ صرف جائزہے بلکہ مستحب(موجب اجرو ثواب ہے)چنانچہ اﷲ تعالٰی نے نیك بندوں کی حکایت بیان فرمائی (کہ وہ بارگاہ رب العزت میں عرض گزار ہوتے ہیں) اے پروردگار! ہمیں پرہیزگار اور ڈرنے والے لوگوں کا امام (یعنی پیشوا)بنا دے۔چیدہ اور منتخب عبارت مکمل ہوگئی۔ (ت) |
اور جب معاملہ نیت پر ٹھہرا اور دلوں کا مالك اﷲ عزوجل ہے تو اس شخص کے حالات پر نظر لاز ہے۔اگر بے شرع ہے معاصی میں بیباك ہے یا جاہل بے ادراك ہے اور شوق پیری میں انہماك ہے تو خود ہی اس کے ہاتھ پر بیعت جائز نہیں اور اب اس کا ان تعریفوں پر خوش ہونا ضرور قسم دوم میں ہے جسے قرآن عظیم میں فرمایا کہ انھیں عذاب سے دور نہ جانیو ان کے لئے دردناك سزا ہے اور اگر ایسا نہیں بلکہ سنی صحیح العقیدہ صالح الاعمال متصل السلسلہ ہے خلق اﷲ کو حق کی طرف دعوت کرتا منکرات سے روکتا باز رکھتاہے تو ضرور قابل بیعت ہے اور اب اس کے فعل مذکور کو اسی محل حسن پر حمل کرنا فرض اور اس پر بدگمانی حرام ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ "[2]۔قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایاکم والظن فان الظن اکذب [3]۔ الحدیث۔ |
(اﷲ تعالٰی نے فرمایا:)اے مسلمانوں! بہت سے گمانوں سے بچو کہ کچھ گمان گناہ ہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:)گمان سے دور بھاگو کہ گمان سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے۔الحدیث۔ |
پھر بھی اسے چاہئے کہ اظہار تواضع میں کمی نہ کرے مریدوں کو اس پر انعام تمغے دے کر اور زیادہ برانگیختہ نہ کرے۔لوگوں کو اپنے اوپر بدگمانی کی راہ نہ دے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے
[1] الطریقۃ المحمدیہ باب حب الناس یعمی ویصم مکتبہ حنفِیہ کوئٹہ ۱ /۵۴۔۱۵۳،الحدیقہ الندیہ حب الریاستہ الدنیویۃ ھو الخلق الثالث مکتبہ نوریہ رضویہ فیصلہ آباد ۱/ ۴۲۔۴۴۱
[2] القرآن الکریم ۴۹/ ۱۲ صحیح البخاری کتاب الوصایا ۱/ ۳۸۴ و کتاب الفرائض ۲/ ۹۹۵ قدیمی کتب خانہ کراچی
[3] صحیح البخاری کتاب الوصایا ۱/ ۳۸۴ و کتاب الفرائض ۲/ ۹۹۵ قدیمی کتب خانہ کراچی، صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ باب تحریم الظن ۲ /۳۱۶ و جامع الترمذی ابواب البر باب ماجاء فی سوء الظن ۲ /۲۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع