30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ فی مسند الفردوس [1]عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
(اس کو مسند الفردوس میں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ت) |
اوراگر اپنی جھوٹی تعریف کو دوست رکھےکہ لوگ ان فضائل سے اس کی ثناء کریں جو اس میں نہیں جب تو صریح حرام قطعی ہے۔
|
قال اﷲ" لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ یَفْرَحُوۡنَ بِمَاۤ اَتَوۡا وَّیُحِبُّوۡنَ اَنۡ یُّحْمَدُوۡا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوۡا فَلَا تَحْسَبَنَّہُمْ بِمَفَازَۃٍ مِّنَ الْعَذَابِ ۚ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۸۸﴾ "[2] والعیاذ باﷲ تعالٰی۔ |
(اﷲ تعالٰی نے فرمایا)ہر گز گمان نہ کرنا ان کو جو اپنے کئے پر خوش ہوتے اور دوست رکھتے ہیں کہ بے کئے پر سرا ہے جائیں تو زنہار انھیں عذاب کے بچاؤ کی جگہ نہ گمان کرنا اور ان کے لئے دردناك مار ہے۔والعیاذ باﷲ تعالٰی(ت) |
ہاں اگر تعریف واقعی ہو تو اگر چہ تاویل معروف ومشہور کے ساتھ،جیسے شمس الائمہ وفخر العلماء وتاج العارفین وامثال ذٰلك (اماموں کے آفتاب،اہل علم کے لئے فخر،اور عارفوں کے تاج،اور اسی قسم اور نوع کے دوسرے توصیف کلمات(جو مدح کی تعریف وتوصیف ظاہر کریں)۔ت)کہ مقصود اپنے عصر یا مصر کے لوگ ہوتے ہیں اور اس پر اس لئے خوش نہ ہو کہ میری تعریف ہورہی ہے بلکہ اس لئے کہ ان لوگوں کی ان کو نفع دینی پہنچائے گی سمع قبول سے سنیں گے جو ان کو نصیحت کی جائے گی تو یہ حقیقۃً حبّ مدح نہیں بلکہ حب نصح مسلمین ہے اور وہ محض ایمان ہے "وَاللہُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِؕ" [3](اور اﷲ تعالٰی اصلاح کرنے والے بگاڑنے والے سے جانتاہے۔(عینی وہ جانتاہے کون مصلح اور کون مفسد ہے)۔ت)طریقہ محمدیہ وحدیقہ ندیہ میں ہے:
|
سبب حب الریاسۃ ثلثۃ ثانیھا التوسل بہ الی تنقیذ الحق واعزاز الدین واصلاح الخلق فہذا ان خلا عن المحذور کالریا والتلبیس وترك الواجب |
ریاست کی چاہت اور محبت کے تین اسباب ہیں،دوسرا یہ ہے کہ اقتدار اس لئے چاہتاہے تاکہ اس کی وجہ سے نفاذ حق اعزاز دین اور لوگوں کی اصلاح کر سکے،اگر یہ ممنوع امور مثلا ریاء تلبیس،اور واجب اور سنت کے چھوڑنے سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع