30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کے مذہب پر صلحاء وتابعین درکنار ان کے ساختہ پیغمبروں سے ہمارے سچے رسولوں تك کوئی ارتکاب شرك سے محفوظ نہ رہا یہ اس کی سزا ہے کہ ہر جگہ اپنے منہ آپ کافر ٹھہرتے ہیں کہ کرد و نیا فت کما تدین تدان ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العزیز المنان(جیسا کرے گا بدلہ دیا جائے ولا حول ولاقوۃ الا باﷲ العزیز المنان۔ ت)مولٰی تعالٰی صدقہ اپنے محبوبوں کا دین حق پر قائم رکھے اور ملت وسنت مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر دنیا سے اٹھائے اٰمین!
الحمدﷲ کہ یہ مختصر جواب مظہر صواب اوائل جمادی الآخرہ ۱۳۰۹ھ میں مرتب اور بلحاظ تاریخ"الیاقوتۃ الواسطۃ فی قلب عقد الرابطۃ"ملقب ہوا۔ ربنا تقبل منا انك انت السمیع العلیم وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولٰنا محمد والہ واصحابہ اجمعین اٰمین الحمدﷲ رب العٰلمین واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
کتبہ عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی عفی عنہ ![]()
محمدن المصطفٰی النبی الامی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
مسئلہ ۱۸۸: مرسلہ منشی عبیداﷲ حسن قلعہ بھنگیاں امر تسر رجب ۱۳۲۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو شخص اپنے مریدوں سے اشعار ذیل سنے اور سن کو خوش ہو بلکہ تمغاء انعام دے ایسا شخص لائق بیعت ہے یانہیں؟ خدا رسیدہ ہے یا نفس کا مطیع اہلسنت ہے یا اہل بدعت؟ شعار یہ ہیں: ؎
آفتاب چرخ علم وفضل شمس العارفین قبلہ عالم سراج المتقین شاہ جہاں
سید السادات مطلوب علی شیر خدا عاشق محبوب رب العالمین فخر زمان
ماہر علم لدنی واقف اسرار غیب قطب عالم غوث اعظم وارث پیغمبراں
کس طرح اہل جہاں پر راز ان کا کھل سکے راز داں ان کا خدا ہے وہ خدا کے رازداں
اولیاء ہونے کو دنیا میں بہت ہیں اولیاء ان کی صور ان کی سیرت ان کی عادت کا کہاں
کچھ عجب ہیں یہ بھی حسن وعشق کے راز ونیاز مدح خواں ان کا خدا ہے وہ خدا کے مدح خوان
الجواب:
حب ثناء غالبا خصلت مذمومہ ہے اور کم از کم کوئی خصلت محمودہ نہیں اور اس کے عواقب خطر ناك ہیں،حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
حب الثناء من الناس یعمی ویصم۔ |
ستائش پسندی آدمی کو اندھا بہرا کردیتی ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع