30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بانہ علیہ الصلوٰۃ والسلام عالم بحضورك وقیامك وسلامک(ای بل بجمیع افعالك واحوالك وارتحالك ومقامک)وکانہ حاضر جالس بازائك مستحضرا عظمتہ وجلالہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [1]اھ ملخصا۔ |
خوشحال کر دے گا اور خوب ہوشیار ہوجا کہ حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تیری حاضری وقیام وسلام بلکہ تمام افعال واحوال اور منزل منزل کے کوچ ومقام سے آگاہ ہیں اور یہ تصور کر کہ گویا حضور تیرے سامنے حاضر وتشریف فرماہیں اور حضور کی عظمت وجلال کا خیال اپنے ذہن میں حاضر رکھ۔ |
۲۷امام مجدالدین ابوالفضل عبداﷲ بن محمود موصلی اپنے متن مختار کی شرح اختیار میں پھر علمائے دولت علیہ سلطان اورنگزیب انار اﷲ برہانہ فتاوٰی عالمگیری میں فرماتے ہیں:
|
یقف کما یقف فی الصلوٰۃ ویمثل صورتہ الکریمۃ البھیۃ کانہ نائم فی لحدہ عالم بہ یسمع کلامہ [2]۔ |
یعنی زائر روضہ منورہ کے حضور دست بستہ بادب یوں کھڑا ہو جیسے نماز میں کھڑا ہوتاہے اور حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی صورت کریمہ روشن کا تصور باندھے گویا حضور مرقد اطہر میں لیٹے ہیں زائر کو جانتے اور اس کا کلام سنتے ہیں۔ |
۲۸امام اجل قاضی عیاض نے شفا شریف میں امام ابواہیم تجیبی سے نقل فرمایا کہ وہ فرماتے ہیں:
|
واجب علی کل مؤمن متی ذکرہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم او ذکر عندہ ان یخضع ویخشع ویتوقر ویسکن من حرکتہ ویاخذ فی ھیبتہ واجلالہ بما کان یاخذ نفسہ لوکان بین یدیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ویتادب بماادبنا اﷲ تعالٰی بہ [3] |
ہر مسلمان پر واجب ہے جب حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ذکر کرے یا حضور کا ذکر اس کے سامنے کیا جائے کہ خشوع وخضوع ووقار بجالائے جسم کا کوئی ذرہ حرکت نہ کرے جس طرح خود حضور انور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سامنے خاص حضوری میں رہتا ہے حضور کا ادب کرے جیسا کہ اﷲ تعالٰی نے ہمیں اس جناب کے لئے مودب ہوناسکھایا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع